متحدہ عرب امارات

دبئی میں 4 روزہ عید الاتحاد ویک اینڈ کی رنگا رنگ تقریبات شروع

خلیج اردو
دبئی میں سال کا بہترین موقع آ گیا ہے، جب شہر بھر میں شاپنگ فیسٹیولز، خوشگوار موسم کے بعد آؤٹ ڈور سرگرمیوں کی بحالی اور سرکاری تعطیلات کا جوش و خروش یکجا ہو جاتا ہے۔

54ویں عید الاتحاد کی مناسبت سے 1 اور 2 دسمبر کی تعطیلات کے ساتھ دبئی میں 4 روزہ ویک اینڈ کے دوران شہر بھر میں شاندار تقریبات کا اہتمام کیا جا رہا ہے۔

شہری اور سیاح 1 سے 3 دسمبر تک آتش بازی، لائیو کنسرٹس، ثقافتی پریڈز، اسٹے کیشن آفرز، ریٹیل پروموشنز، مختلف پکوانوں اور نئے تجربات سے لطف اندوز ہو سکیں گے۔

عید الاتحاد پریڈ
دبئی پولیس کے تعاون سے منعقد ہونے والی دلکش پریڈ ایک مرتبہ پھر سٹی واک میں 1 دسمبر کو شام 4 بجے ہو گی، جس میں پولیس اہلکار، کے ایچ ڈی اے کے طلبہ اور مختلف سرکاری محکموں سمیت ایک ہزار سے زائد شرکاء حصہ لیں گے۔

آتش بازی کی روشنیاں
2 دسمبر کو دبئی کا آسمان شاندار آتش بازی سے جگمگائے گا۔
دبئی فیسٹیول سٹی مال اور حتہ میں پہلی نمائش رات 8 بجے، جبکہ سوک السیف، بلو واٹرز اور جے بی آر میں 9 بجے آتش بازی ہو گی۔
گلوبل ولیج میں 1 سے 3 دسمبر تک ہر رات 9 بجے آتش بازی اور ڈرون شو ہوگا۔

لائیو کنسرٹس اور تفریح
2 دسمبر کو دبئی فیسٹیول سٹی مال میں ایماراتی گلوکارہ بلقیس اپنے ہٹ گانوں کے ساتھ پرفارم کریں گی، جبکہ کنسرٹ سے قبل رات 8 بجے آتش بازی بھی ہوگی۔
سٹی واک میں 1 دسمبر کو 8 بجے ڈیانا حداد اور 2 دسمبر کو شمعہ حمدان کے مفت کنسرٹس ہوں گے۔
ایکسپو سٹی دبئی میں "السال سیزن” جاری ہے جبکہ دبئی اوپرا میں 1 اور 2 دسمبر کو کویتی کامیڈی پرفارمنس پیش کی جائے گی۔

ثقافتی سرگرمیاں
شہر کے 20 سے زائد مقامات پر روایتی اماراتی رقص، موسیقی، دستکاری اور کہانی گوئی کے پروگرام ہوں گے۔
حتہ میں آتش بازی، لوک موسیقی اور سجی سڑکیں دیکھنے والوں کو محظوظ کریں گی۔

شاپنگ آفرز اور تفریح
دبئی کے شاپنگ مالز میں خصوصی ڈسکاؤنٹس، آرٹس، ورکشاپس، انٹرایکٹیو سرگرمیاں اور فیملی شوز کا اہتمام ہو گا۔
فیسٹیول سٹی مال میں ڈبل پوائنٹس، فن مارکیٹس اور مختلف گیم اسٹالز دستیاب ہوں گے۔
سٹی سینٹر مردف اور ابن بطوطہ مال میں بھی ثقافتی ورکشاپس، آرٹ ڈسپلے اور لائیو پرفارمنس ہوں گی۔

ہوٹلز اور سیاحتی مقامات
دبئی فریم اماراتی پرچم کے رنگوں سے روشن ہوگا۔
چلڈرن سٹی، مشرف پارک اور گلوبل ولیج میں خصوصی سرگرمیاں، کنسرٹس، ڈرون شوز اور آتش بازی منعقد ہوں گی۔
دبئی کے بڑے ہوٹلز خصوصی اسٹے پیکجز اور فیملی آفرز پیش کر رہے ہیں۔

کھیلوں کی سرگرمیاں
بیسبال یونائیٹڈ، سر ونسٹن چرچل کپ، اور 1000 ملیا کلاسک کار ریلی اس ویک اینڈ کو مزید دلچسپ بنائیں گے۔

متنوع کھانے اور فوڈ فیسٹیولز
"دبئی برگر” کے تحت متعدد ریستوران مقامی ذائقوں سے تیار خصوصی برگر پیش کریں گے۔

آرٹ مقابلے اور طلبہ کی سرگرمیاں
"پراؤڈ ٹو بلانگ” کے عنوان سے اسکولوں میں آرٹ، ویڈیوز، نظموں اور تخلیقی پروجیکٹس کا مقابلہ جاری ہے، جس میں شرکت کے لیے تخلیقات انسٹاگرام پر #EidAlEtihadJoy کے ساتھ جمع کرائی جائیں گی۔

دبئی کے شہری اور سیاح 4 روزہ عید الاتحاد ویک اینڈ کو ثقافت، تفریح، آفرز اور جشن کی رنگا رنگی میں بھرپور انداز میں منائیں گے۔

متعلقہ مضامین / خبریں

Back to top button