خلیج اردو – فجیرہ آئل انڈسٹری زون ، ایف او آئی زیڈ کی طرف سے ایس اینڈ پی بلاتس کو خصوصی طور پر جاری کی گئی رپورٹ کے مطابق 10 اگست کو یہاں کی انوینٹریز گزشتہ ہفتے کے مقابلے میں 1ء3 فیصد کم ہوکر 233ء24 ملین بیرل رہیں ۔ اب یہاں موجود ذخائر 20 اپریل کے بعد سے سب سے کم سطح پر ہیں جبکہ یکم جون کو یہاں ذخائر کا حجم 71ء30 ملین بیرل تھا جو کہ اب 21 فیصد کم ہوچکا ہے –
لائٹ ڈسٹیلیٹس کا ذخیرہ 1ء5 فیصد کم ہوکر 915ء6 ملین بیرل ہے جوکہ تیل کی تینوں بڑی مصنوعات میں سب سے زیادہ کمی ہے ۔ اس میں گیسولین ، بلینڈنگ کمپوننٹ اور دیگر لائٹ پیٹروکیمیکل فیڈ سٹاکس شامل ہوتے ہیں ۔
مڈل ڈسٹیلیٹس کا ذخیرہ 8ء0 فیصد کم ہوکر 10 اگست کو 523ء3 ملین بیرل ہوگیا تھا – گیس آئل کی حالیہ سپلائی میں تناؤ کی صورتحال دیکھنے میں آئی ہے کیونکہ بھارت میں بھی اس کی طلب بڑھی ہے ۔ دیگر مڈل ڈسٹیلیٹس میں جیٹ فیول ، ڈیزل ، میرین بنکر گیس آئل اور مٹی کا تیل شامل ہیں







