خلیجی خبریں

محکمہ پاسپورٹ کی تارکین کے لیے سفری اجازت نامے کے حوالے سے وضاحت

سعودی محکمہ پاسپورٹ نے سوشل میڈیا پر گردش کرنے والی ان اطلاعات سے متعلق وضاحتی بیان جاری کیا ہے جس میں کہا جارہا تھا کہ محکمہ پاسپورٹ جمعرات 13 اگست 2020 سے سیاحوں اور مقیم غیرملکیوں کو مملکت آنے جانے کے اجازت نامے جاری کرنے والا ہے

خلیج اردو –  سبق ویب سائٹ کے مطابق محکمہ پاسپورٹ نے بیا ن میں کہا کہ’ سوشل میڈیا کی یہ اطلاع غلط ہے۔ اس قسم  کا فیصلہ جب بھی  ہوگا   ان سے بروقت سرکاری چینلز کے ذریعے مطلع کردیا جائے گا‘۔

بیان میں مزید کہا گیا کہ ’فیصلے کی باقاعدہ اطلاع میں تاخیر سے کام نہیں لیا جائے گا‘

سعودی محکمہ پاسپورٹ  کا کہنا تھا کہ’ کورونا وبا کا بحران ختم ہونے سے پہلے کسی بھی مقیم غیرملکی کو سعودی عرب آنے کی اجازت دی جائے گی نہ جانے کی۔ جب بھی اجازت کا فیصلہ ہوگا اس کا باقاعدہ اعلان ہوگا البتہ انسانی بنیادوں پر آنے جانے کے اجازت نامے اس پابندی سے مستثنی تھے، ہیں اور رہیں گے

متعلقہ مضامین / خبریں

Back to top button