خلیج اردو
راولپنڈی:چیف آف آرمی اسٹاف جنرل قمر جاوید باجوہ نے کراچی میں جاری ایکسپو آئیڈیا سنٹر کا دورہ کیا ہے۔ سپہ سلار نے ایکسپو میں لگے اسٹالز کا مشاہدہ کیا۔ آرمی چیف ملیر گریژن بھی گئے جہاں انہوں نے جوانوں اور افسران سے الوداعی ملاقات کی۔
چیف آف آرمی اسٹاف جنرل قمر جاوید باجوہ نے کراچی ایکسپو سینٹر میں آئیڈیاز 2022ء کے مختلف اسٹالز کا مشاہدہ کیا۔آرمی چیف نے نمائش کے شرکاء اور مندوبین سے بھی بات چیت کی۔ سپہ سالار بحرین، اٹلی، سری لنکا، لیبیا، زمبابوے، متحدہ عرب امارات سمیت مختلف مندوبین سے ملے
افواج پاکستان کے ترجمان ادارے آئی ایس پی آر کے مطابق آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے ملیر گیریژن کا بھی دورہ کیا، یادگار شہداء پر پھولوں کی چادر چڑھائی، فاتحہ خوانی کی۔آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے افسران اور دستوں سے اپنا الوداعی خطاب میں سپاہ کی پیشہ ورانہ مہارت اور فرض سے لگن کو سراہا۔
آئی ایس پی آر آرمی چیف نے حالیہ شدید سیلاب میں بچاؤ اور امدادی کاوشوں میں افواج پاکستان کی جانب سے مقامی آبادی کی انتھک مدد کی تعریف۔قبل ازیں آرمی چیف کی کراچی آمد پر کور کمانڈر لیفٹیننٹ جنرل محمد سعید نے استقبال کیا۔