خلیج اردو: آئی ٹی سی حکام نے موٹرسواروں کو خبردار کیا ہے کہ ابوظہبی میں منگل 25 جنوری کو منعقد ہونیوالی گولڈن جوبلی سائیکلنگ ٹور کے باعث شہر کی مرکزی سڑکیں اور شاہراہیں بند رہیں گی۔
انٹیگریٹڈ ٹرانسپورٹ سنٹر (ITC) نے کہا کہ شیخ زید بن سلطان روڈ، شیخ مکتوم بن راشد روڈ اور شیخ محمد بن راشد المکتوم روڈ سبھی منگل کو دوپہر 1 بجے سے شام 4 بجے کے درمیان سائیکلنگ ٹور کو گزرنے کیلئے راستہ دینے کیخاطر بند کر دی جائیں گی۔
آئی سی ٹی نے اپنے سوشل میڈیا اکاؤنٹس پر سڑکوں کی بندش اور متبادل راستوں کا نقشہ بھی شیئر کیا۔
یہ ٹور، جس کا اہتمام وزارت داخلہ (MoI) کر رہی ہے، یو اے ای کی یونین کی 50 ویں سالگرہ یا گولڈن جوبلی تقریبات کا ایک حصہ ہے۔
یہ ابوظہبی میں ایم او آئی کے دفاتر سے شروع ہوگا اور ایکسپو 2020 دبئی میں 111 کلومیٹر کے فاصلے پر ختم ہوگا۔
اس ٹور کے شرکاء میں شوقیہ اور پیشہ ور افراد، اماراتی شہری اور رہائشیوں کے ساتھ ساتھ جی سی سی کے شہری بھی شامل ہوں گے۔
دبئی پولیس کے جنرل ڈیپارٹمنٹ آف ٹریفک کے ڈپٹی ڈائریکٹر اور وزارت داخلہ کی گولڈن جوبلی ٹور کمیٹی کے چیئرمین کرنل جمعہ سالم بن سویدان نے کہا کہ اسطرح کی مثبت کھیلوں کی سرگرمیاں ملک کی خوبصورتی، تاریخ اور ورثے کی عکاسی کرتی ہیں۔
انہوں نے نوٹ کیا کہ اس ٹور میں متعدد سیاحتی مقامات پر آگاہی کے اسٹاپس، تعلیمی پیراگراف اور اس کے ساتھ ہونے والی تقریبات شامل ہیں، جس کے دوران ہم ریس کے دوران وزارت داخلہ کی تاریخ اور کامیابیوں کے کچھ حصوں کا جائزہ بھی لیتے رہینگے۔