متحدہ عرب امارات

متحدہ عرب امارات کی کابینہ نے شہری اور تجارتی لین دین میں شواہد سے متعلق قانون میں ترامیم کی منظوری دیدی

خلیج اردو

10 نومبر 2020

دبئی: دبئی کے حکمران اور متحدہ عرب امارات کے نائب صد و وزیر اعظم شیخ محمد بن راشد المکتوم کی زیر صدارت متحدہ عرب امارات کی کابینہ کا اجلاس ہوا جس میں شہری اور تجارتی لین دین میں شواہد سے متعلق قانون میں مختلف شقوں میں ترامیم کرنے کے حوالے سے غور کیا گیا۔کابینہ نے دستاویزات اور کاغذات کی تصدیق سے متعلق قانون میں بھی ترامیم کی منظوری دی۔

حکومتی قانون سازی سے خریداروں کو آسانیاں فراہم کرنے کے ساتھ ساتھ معلومات کے تحفظ کے ضوابط اور پالیسیوں کے مطابق مکمل رازداری اور تیزرفتاری کے ساتھ دستاویزات کی تصدیق سمیت دیگر خدمات فراہم کی جاسکیں گی۔۔متحدہ عرب امارات کی حکومت تمام سرکاری خدمات کو جدید خطوط پر استوار کرنے کے وژن پر گامزن ہے۔

‘شہری اور تجارتی لین دین میں شواہد سے متعلق قانون’ میں ہونے والی ترامیم میں جدید ٹیکنالوجی کے ذریعے شواہد جمع کرنے سے متعلق طریقہ کار میں متعارف کرانا شامل ہے۔ان ترامیم میں ڈیجیٹل دستخطوں اور دستاویزات کے طریقہ کار کو اپنانے سمیت آن لائن سماعت کے ذریعے قانونی گواہوں کو گواہی دینے،ججوں کے فیصلوں اور دستاویزات پر دستخط کی دفعات بھی شامل ہیں۔

 

ترامیم شناختی ثبوت کی تصدیق کے ساتھ ساتھ رجسٹریشن ، دستخط اور فیسوں کی ادائیگی میں بھی سہولت فراہم کرتی ہیں۔متحدہ عرب اماراتکے وزیر انصاف جدید ٹیکنالوجی کے ذریعے دستاویزات کی تصدیق سے متعلق قرارد پیش کریں گے۔

ان ترامیم کے تحت تمام دستاویزات کو آن لائن طریقے سے بنانے،ان کو محفوظ رکھنے اور خفیہ رکھنا ہوگا جبکک ان کسی بھی قسم کے دستاویز کو کاپی کرنے یا حذف کرنے کیلئے متعلقہ انتظامیہ اور وزارت سے اجازت لینا ضروری ہوگا

متعلقہ مضامین / خبریں

Back to top button