متحدہ عرب امارات

دبئی: گھر کی بالکونی کا غلط استعمال کرنے پر 500 درہم جرمانہ ہوگا، وارننگ جاری

 

خلیج اردو آن لائن:

دبئی کے رہائشیوں کو گھروں کی بالکونیوں کا غلط استعمال کرنے پر 500 درہم جرمانے کی وارننگ جاری کر دی گئی۔

اس حوالے سے پراپرٹی ڈویلپر نکھل نے اپنی کمیونٹی کے افراد کو ایک نوٹس جاری کیا ہے جس میں انہیں گھر کی بالکونیوں میں غیر قانونی ترامیم کرنے یا بیرونی سمت میں کوئی اضافہ کرنے کی صورت میں 2 ہزار درہم جرمانے کی وارننگ دی گئی ہے۔

اس قانون کی خلاف ورزی کرنے والوں کو جرمانے کے بعد ایک نوٹس جاری کیا جائے گا۔

اس نوٹس مزید لکھا گیا ہے کہ”کپڑے سکھانے کے لیے بالکونی کا استعمال کرنا، یا انہں ریلنگ پر یا ونڈو میں لٹکانے سے عمارت کا امیج خراب ہوتا ہے اس لیے ایسا کرنا منع ہے۔ سگرٹ کے ٹکڑے اور راکھ آگ لگنے کا باعث بن سکتے ہیں لہذا انہیں بالکونی سے یا کھڑکی سے باہر نہیں پھینکنا چاہیے”۔

مزید برآں، اس نوٹس میں وارننگ دی گئی ہے کہ بالکونی سے کوڑا کرکٹ نیچے پھینکنا سختی سے منع ہے۔ اور بالکونی کو دھونے یا پودوں کو پانی دیتے ہوئے خیال رکھا جائے کہ پانی دیگر بالکونیوں میں نہ گرے۔

اس کے علاوہ اس نوٹس میں درج ذیل پابندیاں عائد کی گئی ہیں:

بالکونی میں پرندوں کو خوراک یا پانی نہ دیں کیوںکہ پرندوں کی بیٹیوں سے گند پڑتا ہے۔

بالکونی میں ڈیش انٹینوں کو لگانا غیر قانونی ہے اور سختی سے منع کیا گیا ہے۔

بالکونیوں میں فرنیچر، کھلونوں، آتش گیر مائع یا دیگر اشیاء کے لیے بطور کباڑ خانے کے استعمال نہیں کرنا چاہیے۔ تاہم، بالکونیوں میں صرف آؤٹ ڈور فرنیچر رکھنے کی اجازت ہے۔

مزید برآں، شہریوں سے درخواست کی گئی ہے کہ وہ بالکونیوں کو صاف اور خوبصورت رکھنے کے لیے تعاؤن کریں تاکہ عمارتوں کی بیرونی خوبصورتی کو برقرار رکھا جا سکے۔

Source: Khaleej Times

متعلقہ مضامین / خبریں

Back to top button