خلیج اردو آن لائن:
راس الخیمہ پولیس کے مطابق 13 سالہ ڈراائیور ٹریفک حادثے کے باعث زخمی ہونے والا ڈرائیور دوران علاج زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے جانبحق ہوگیا۔
راس الخیمہ پولیس کے سنٹرل آپریشن کے ڈائریکٹر جنرل برگیڈیئر محمد سعید الحمیدی نے بتایا کہ حادثہ 29 اکتوبر کو راس الخیمہ کے الغیل کے علاقے میں پیش آیا۔ جس میں ایک جیپ الٹنے سے جیپ میں سوار 12 سالہ بچہ موقعے پر جانبحق ہوگیا جبکہ 11 سالہ بچے کو معمولی چوٹیں آئیں۔ تاہم، گاڑی چلانے والے 13 سالہ ڈرائیور کو زخمی حالت میں ہسپتال لیجایا گیا جہاں وہ دوران علاج زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے جانبحق ہوگیا۔
حادثے میں گاڑی مکمل طور پر تباہ ہوگئی۔
انہوں نے بتایا کہ ” غیر ہموار اور غیر روشن سڑک پر گاڑی چلاتے ہوئے ڈرائیور اسٹیرنگ سے کنٹرول کھو بیٹھا”۔ جس کے باعث یہ حادثہ پیش آیا۔
حادثے کی اطلاع ملتے ہی ایمرجنسی ٹیمیوں جائے حادثہ پر پہنچ گئیں۔ ایک 12 سالہ بچہ موقعے پر ہی جانبحق ہوگیا تھا جبکہ ڈرائیور 11 دن تک انتہائی نگہداشت میں رہنے کے بعد جانبحق ہوگیا۔
پولیس امارات بھر میں بغیر لائسنس کے اور کم عمر نوجوانوں کے ڈرائیونگ کے خلاف مہم چلا رہی ہے۔
راس الخیمہ پولیس کے ٹریفک اینڈ پیٹرول ڈیپارٹمنٹ کے ڈائریکٹر احمد الصیم النقبی نے بتایا کہ گزشتہ سال 580 ٹریفک حادثات بغیر لائسنس کے گاڑی چلانے والوں کی وجہ سے ہوئے اور ان میں بھی ایک بڑی تعداد کم عمر نوجوانوں کی تھی۔
خیال رہے کہ فیڈرل ٹریفک لاء کے آرٹیکل 51 کے تحت بغیر ڈرائیونگ لائسنس کے گاڑی چلانے والوں کو 3 ماہ قید اور 5 ہزار درہم جرمانے کی سزا ہوگی۔ Source: Khaleej Times







