خلیج اردو آن لائن:فرض کریں اگر آپ کسی آن لائن سروس کے حصول کے لیے اپنے اماراتی شناختی کارڈ کے ذریعے رجسٹر کر رہے ہیں۔ تو ہو سکتا ہے کہ اس عمل کے دوران آپ کو دو مراحل میں تصدیق کرنی پڑے جس کے لیے آپ کے شناختی کارڈ کے ساتھ رجسٹر موبائل نمبر پر ایک پاسورڈ بھیجا جاتا ہے۔
لیکن آپ نے اپنا موبائل نمبر تبدیل کر لیا ہے جو نمبر آپ نے شناختی کارڈ کے ساتھ رجسٹر کروا رکھا ہے، تو ایسے میں آپ کو پاسورڈ نہیں ملے گا اور آپ مطلوبہ آن لائن سروس حاصل نہیں کر پائیں گے۔
لہذا اگر آپ نے شناختی کارڈ کی رجسٹریشن کے وقت کوئی اور نمبر دے رکھا اور اب آپ نے اپنا موبائل نمبر تبدیل کر لیا ہے تو آپ کو چاہیے کہ اپنے اماراتی شناختی کارڈ کے ساتھ رجسٹر نمبر بھی تبدیل کروا لیں۔
اماراتی شناختی کارڈ کے ساتھ رجسٹر نمبر تبدیل کروانے کا طریقہ کار درج ذیل ہے:
شناختی کارڈ کے ساتھ رجسٹرر نمبر تبدیل کرنے کے لیے سب سے پہلے اس لنک پر جائیں:
موبائل نمبر اپ ڈیٹ کرنے کے لئے یہا کلک کریں اس لنک پر کلک کرنے سے پہلے اپ ایک بار اس پوسٹ کو پورا پڑھئے گا، تا کہ آپکو نمبر تبدیل کرتے وقت کوئی پریشانی کا سامنا نہ ہو
درج بالا لنک پر جانے کے بعد درج ذیل مراحل مکمل کریں:
۔ سب سے پہلے اپنی درخواست کے لیے درج ذیل تفصیلات درج کریں:
- موجودہ نیشنیلٹی کا انتخاب کریں
- امارتی شناختی کارڈ کا نمبر درج کریں
- پاسپورٹ پر لگی رہائشی ویزے کی مہر پر لگا فائل نمبر درج کریں۔ اور جب آپ فائل نمبر سیکشن پر کر رہے ہوں گے تو آپ سے ڈٰیپارٹمنٹ، سال اور سروس اور سیکوئنس کے بارے میں بھی پوچھا جائے گا۔ ڈیپارٹمنٹ کی جگہ پر آپ کو اپنے فائل نمبر کے شروع میں آنے والا تین ہندسوں والا کوڈ درج کرنا ہوگا اور سال کے خانے میں اس کے بعد آنے والے چار نمبر درج کریں، یہ وہ سال ہوگا جس میں آپ کا ویزا جاری ہوا تھا۔ سروس کے خانے میں فائل نمبر کے آخری حصے کا پہلا ہندسہ لکھنا ہوگا جبکہ سیکوئنس کے خانے میں فائل نمبر کے باقی بچ جانے والے ہندسے درج کرنے ہوں گے۔
- اماراتی شناختی کارڈ پر جیسے آپ کا نام لکھا ہے ویسے ہی اپنا نام انگلشن میں درج کریں
- جس کے بعد سسٹم خود کار طریقے سے آپ کا نام عربی میں درج کر دے گا۔
- پاسپورٹ نمبر درج کریں
- تاریخ پیدائش درج کریں
- آخری دفعہ یو اے ای کب داخل ہوئے اس کی تاریخ درج کریں
- ایمیل ایڈریس درج کریں
- موجودہ موبائل نمبر کے لیے بنے باکس پر کلک کریں
- اس کے بعد نیا نمبر درج کریں، جس کے بعد نئے نمبر پر ایک پاسپورڈ بھیجا جائے گا جو آپ کو فارم میں درج کرنا ہوگا
- پھر اپنا ایڈریس سے متعلق تفصیلات درج کریں
- تمام درج بالا معلومات درج کرنے کے بعد اپنے فارم کا بغور مطالعہ کریں اور اگر کوئی غلطی ہے تو اسے درست کریں۔ تمام معلومات درست ہیں تو انکی تصدیق کر کے اگلے مرحلے میں چلے جائیں۔
- معلومات کی تصدیق کرنے کے بعد پورٹل آپ کو فیس کی ادائیگی کے پورٹل پر لےجائے گا۔ جہاں پر آپ کو نمبر کی تبدیلی کے لیے فیس ادا کرنی ہوگی۔
- اس تبدیلی کے لیے فیس 52 اشاریہ 10 درہم ہے۔
فیس کی ادائیگی کے بعد پورٹل آپ کو آئی سے اے کی ویب سائٹ پر لیجائے گا جہاں پر آپ کو ایک نوٹفیکیشن موصول ہوگا جس پر لکھا ہوگا کہ آپ کو درخواست موصول ہوگئی ہے اور آپ کی تفصیلات اپ ڈیٹ کر دی گئی ہیں۔
نمبر اپ ڈیٹ کرنے کے بعد آپ وہ ہر سروس استعمال کرنے کے قابل ہوں گے جن کے لیے اماراتی شناختی کارڈ کی ضرورت ہوتی ہے۔
Source: Gulf News







