متحدہ عرب امارات

یو اے ای کی جانب سے سعودی عرب پر میزائل حملے کی شدید مذمت

 

خلیج اردو آن لائن:

متحدہ عرب امارات کی ہفتے کے روز یمنی باغیوں کی جانب سعودی عرب پر میزائل حملے کی کوشش کی شدید مذمت۔

میزائل حملہ سعودی عرب کے درالحکومت پر کیا گیا تھا جسے سعودی ایئر ڈیفنس کی جانب سے ناکام بنا لیا گیا تھا۔

متحدہ عرب امارات کی وزارت برائے خارجہ امور و بین الاقوامی کی جانب سے جاری کردہ بیان میں اس دہشت گردانہ حملے کے بعد سعودی عرب کے ساتھ مکمل یکجہتی کا اظہار کیا گیا ہے۔

وزارت کی جانب سے بیان میں زور دے کر کہا گیا ہے کہ سعودی عرب کے لیے بھی خطرہ متحدہ عرب امارات کی سیکیورٹی اور استحکام کے لیے خظرہ ہے۔

بیان میں مزید کہا گیا ہےکہ اس طرح کے حملے حوثی باغیوں کو علاقے کی سیکیورٹی اور استحکام کے لیے خظرے کی نشاندہی کرتے ہیں۔

یاد رہےکہ سعودی عرب گزشتہ کئی سال سے یمن کے حوثی باغیوں کے ساتھ مسلسل جنگ کر رہا ہے۔ حوثی باغیوں نے 2014 سے یمن کے درالحکموت ثنا پر قبضہ کر رکھا ہے۔

Source:  Khaleej Times

متعلقہ مضامین / خبریں

Back to top button