خلیج اردو – امارات نیوز ایجنسی کے رپورٹ میں بتایاگیا ہے کہ اس نمائش میں ہائپر کارز کے ان منتخب ماڈلز کو پیش کیا جارہا ہے جوکہ کاروں میں مارکیز کی اعلی ٹیکنالوجی مہارت کا نمونہ اور ہر فیراری ماڈل کو اپنے وقت کی ممتاز کار بنانے سے متعلق انزو فیراری کے ذاتی فلسفہ کا اظہار ہیں ۔
نمائش میں پیش کی جانے والی کاروں میں لا فیراری اور انزو بھی شامل ہے جوکہ ہائپرکارز میں نمایاں ترین ہیں ۔ فیراری کے شائقین کو اس میں محدود تعداد میں بننے والی کار کا جی ٹی او ماڈل بھی دیکھنے کو مل رہا ہے جبکہ جدید ہائپر کارز کی ماں کہلانے والے ایف 40 اور آٹوموبائل صنعت میں نیا بنچ مارک بننے والی ایف 50 بھی یہاں پیش کی گئی ہیں –
فیراری ورلڈ ابوظہبی کے جنرل مینجر اور یاس تھیم پارک کی قائمقام سربراہ بیانکا سموت کا کہنا ہے کہ شاندار ہائپرکارز کی نمائش بہت مسرت آمیز موقع ہے جس میں اس گاڑی کے شائقین کو محدود ایڈٰیشن والی گاڑیوں کو محفوظ و پرمسرت ماحول میں قریب سے دیکھنے کا موقع مل رہا ہے –
اس نمائش کے ساتھ ایسے خصوصی ایونٹس بھی شامل ہیں جوکہ نمائش دیکھنے کیلئے آنے والوں کو فیراری کی دیگر خصوصیات دیکھنے کا موقع بھی مل رہا ہے ، ان میں کسٹم میڈ کاروں اور ٹیلر میڈ کاروں کی نمائش قابل دید بھی ہے ۔ یہ گاڑیاں اپنی نوعیت میں منفرد ہونے کے ساتھ انتہائی پرکشش بھی ہیں – سموت کا کہنا ہے کہ مہمانوں کی حفاظت و صحت ، اولین ترجیح ہے اور یہی وجہ ہے کہ اس نمائش میں صحت کے جامع احتیاطی اقدامات کئے گئے ہیں جنہیں ڈیجیٹل طور پر مانیٹر بھی کیا جاتا ہے







