(خلیج اردو ) متحدہ عرب امارات کے شناخت اور شہریت اتھارٹی (آئی سی اے) نےاتوار سے ویزوں اور آئی ڈی کارڈ کی تجدید کا عمل شروع کرنے کا اعلان کردیا ہے ۔ آئی سی اے کے مطابق جن صارفین کے ویزے ختم ہوچکے ہیں ان کو ویزہ رینیول کے لئے طریقہ کار جاری کردیا دیا گیا ہے۔
جن صارفین کے ویزے مئی میں ختم ہوئے ہیں ان کے تجدید فارم 8 اگست سے وصول کئے جائینگے ۔جن کے کاغذات 1 جون سے 11 جولائی کے مابین ختم ہوئے ہیں انکے لئے 10 ستمبر کی تاریخ رکھی گئی ہے ۔جن افراد کے ویزے 12 جولائی کو ختم ہوئے ہیں انکے کے کاغذات جمع کرنے کی تاریخ ابھی تک جاری نہیں کی گئی ۔
آئی سی اے نے صارفین کو ہدایت کی ہے کہ سمارٹ طریقہ کار سے فائدہ اٹھاتے ہوئے آئی سی اے کے ویب سائٹ پر رینیول کے لئے درخوست دے تاکہ جرمانے سے بچا جاسکے ۔
Source: Gulf News







