متحدہ عرب امارات

تصاویر:متحدہ عرب امارات کی نئی کابینہ سے شیخ محمد بن راشد نے حلف لیا۔

گزشتہ ہفتے دبئی کے حکمران و وزیراعظم امارات و نائب صدر نے ایک نئی کابینہ و اصلاحات کا اعلان کیا تھا

خلیج اردو ویب ڈیسک 11-جولائی-2020

تصاویر:متحدہ عرب امارات کی نئی کابینہ سے شیخ محمد بن راشد نے حلف لیا۔

متحدہ عرب امارات کے نائب صدر و وزیراعظم و حکمران دبئی شیخ محمد بن راشد آل مکتوم نے ملک کی نئی کابینہ کی تقریب حلف برداری میں شرکت کی۔

شیخ محمد کے ٹوئٹر اکاؤنٹ پر لگائی گئی تصاویر میں دیکھا جاسکتا ہے کہ آپ نئے وزرا سے ویڈیو کال پر حلف اٹھا رہے ہیں۔
شیخ محمد نے اس موقعہ پر کہا کہ یہ متحدہ عرب امارات کے مستقبل کی ترقی کا ایک اہم دن ہے۔انہوں نے ابوظہبی کے ولی عہد شیخ محمد بن زید النہیان کی حمایت کو سراہا جن کی وجہ سے ملک میں نئ اصلاحات یقینی بن رہی ہیں اور ملک عالمی چیلنجز سے نمٹنے کو تیار ہورہا ہے۔

گذشتہ ہفتے ، شیخ محمد نے وزارتوں اور سرکاری محکموں مکو آپس میں ضم کرکے اور نئے محکمے تشکیل دے کر کابینہ میں بڑے پیمانے پر تبدیلیوں کا اعلان کیا تھا۔

انہوں نے ایک متحرک نئے حکومتی ڈھانچہ کا اعلان کیا تھا جو ملک کو مستقبل کی طرف لے جائے گا۔

شیخ محمد نے اس وقت کہا تھا "ساختی تبدیلیوں کا ہدف ایک ایسی حکومت ہے جو فیصلہ سازی میں تیز تر ہو، اور تبدیلیوں کے ساتھ جدید تر ہو۔انہوں نے مزید کہا کہ اس ڈھانچے میں "ایک لچکدار اور تیز حکومت کی عکاسی ہوتی ہے جس کا مقصد ملک کی کامیابیوں اور اصلاحات کو مستحکم کرنا ہے۔”

بشکریہ: خلیج ٹائمز

متعلقہ مضامین / خبریں

Back to top button