خلیج اردو: ابوظہبی پولیس نے موٹر سائیکلوں سے منسلک ڈیلیوری بکس کے لیے سات تقاضے طے کردئیے ہیں جو ڈیلیوری رائڈرز کے تحفظ کے اقدامات کی کوششوں کا حصہ ہیں۔
جمعرات کو سوشل میڈیا پر آ کر، فورس نے سات شرائط کی وضاحت کی:
> باکس کی چوڑائی، لمبائی اور اونچائی 50 سینٹی میٹر ہونی چاہیے۔
> باکس کو کھولنے کے لیے سامنے کا ہیچ ہونا چاہیے۔
> اس کے کناروں کو عکاس پٹی والے مواد سے ڈھانپنا چاہیے۔ جس سے سڑکوں پر اس کی روئیت بڑھے گی۔
> باکس فائبر گلاس کا ہونا ضروری ہے۔
> بکس کے تیز کنارے نہیں ہونے چاہئیں۔
> بکسے کو موٹر سائیکل کی سیڈل یا پچھلی سیٹ پر لگانا ضروری ہے۔
> باکس پر موجود تحریر/ متن کو 20 میٹر دور سے نظر آنا چاہیے۔
ڈیلیوری سواروں کی ٹریفک آگہی کو بڑھانے کے لیے متعدد حکام اکٹھے ہو رہے ہیں۔ گزشتہ سال دسمبر میں، پولیس نے روڈ حادثات میں 23 فیصد اضافہ کے باعث رائڈرز کے تحفظ کے لیے نئی پالیسیوں کا اعلان کیا
ڈیلیوری ایگزیکٹوز کو اچھی ڈرائیونگ پر انعام دیا جا رہا ہے۔ اس سال کے شروع میں، پولیس نے ڈیلیوری رائڈرز کو ان کی کووڈ سیفٹی سے وابستگی اور ٹریفک قوانین پر عمل کرنے پر انعام دیا ۔
پچھلے سال، دبئی میں حکام نے ڈیلیوری رائڈرز کے لیے قوانین کے ایک سیٹ کا اعلان کیا تھا۔ رائڈرز کے لیے زیادہ سے زیادہ رفتار کی حد 100 کلومیٹر فی گھنٹہ مقرر کی گئی اورانہیں بائیں لین استعمال کرنے یا کسی دوسرے سوار کو اپنی بائک پر لے جانے کی بھی ممانعت کی گئی-