
خلیج اردو
10 مارچ 2021
دبئی : ایمریٹس ایئرلائن نے فائیو اسٹار ہوٹل میں دو راتوں کا مفت قیام اور سفرکے دوران 10 کلو کا ایکسٹرا سامان ساتھ میں مفت لیجانے کی اجازت دی ہے۔ یہ ان مسافروں کیلئے ہے جو دبئی سے بھارت جانا چاہتے ہوں۔
وہ سیاح جو بھارت سے دبئی کیلئے 28 مارچ تک ریٹرن ٹیکٹ بک کررہے ہوں وہ اس کیلئے ایلیجیبل ہوں گے۔ اس کیلئے ضروری ہے کہ ان ٹکٹوں سے 15 مارچ اور 30 جون کے درمیان سفر کیا جائے۔
ایسے مسافروں کو جنہوں نے اکانومی کلاس کا ٹکٹ لیا ہو ، ان کیلئے جے ڈبلیو میریٹ مارکیز میں ایک رات جبکہ وہ مسافر جو بزنس یا فرسٹ کلاس سے سفر کریں ان کیلئے اعزاز میں دو راتوں کی مفت اسٹے کی سہولت دی جائے گی۔
مفت رہائش کی سہولت سے مستفید ہونے کیلئے ضروری ہے کہ مسافر جو بھارت سے دبئی آتے ہوں ، اپنی کنفرمڈ بکنگ ، مسافر کا نام ، فون نمبر اور ای میل ایڈریس emiratesoffer@emirates.com پر بھجوائیں۔
ایمریٹس ایئرلائنز انہیں ہوٹل کی کنفرم شدہ بکنگ بھجوائے گا۔
Source : Khaleej Times







