متحدہ عرب امارات

اومان کی جانب سے انقلابی منصوبوں کا اعلان ، مقصد اومان کی معیشت کو تقویت بخشنا ہے

خلیج اردو
10 مارچ 2021
دبئی : سلطنت اومان نے فیصلہ کیا ہے کہ وہ چھوٹے اور درمیانے درجے کے کاروبار پر 2020 اور 2021 میں انکم ٹیکس کی شرح میں کمی کرے گا اور بیرونی سرمایہ کاروں کو لمبے عرصے تک کیلئے رہائشی ویزہ دیں گے۔

پیر کے روز اومان کے سرکاری میڈیا نے یہ خبر جاری کی ہے اور اسے اومان کے 2040 کیلئے خواب سے تعبیر کیا گیا ہے جس کا مقصد تیل پر معیشت کے انحصار کو کم کرنا ہے۔ پلان کا مقصد دیگر شعبوں کے ذریعے معیشت کو سنبھالہ دینا ہے۔

اومان کو خلیج عرب کی سب سے کمزور معیشتوں میں سے ایک سمجھا جاتا ہے اور یہ کورونا وائرس وبائی امراض اور تیل کی کم قیمتوں کے باعث سخت متاثر ہوا ہے۔ بین الاقوامی مالیاتی فنڈ آئی ایم ایف نے پچھلے مہینے کہا تھا کہ اس کی معیشت 2020 میں ممکنہ طور پر 6.4 فیصد کم ہوگئی ہے اور اندازہ ہے کہ اس سال اس کی معمولی بحالی 1.8 فیصد تک ہوپائے گی۔

اومان کی جانب سے کیے گئے ان اقدامات میں مختلف شعبوں میں کمپنیوں کیلئے انکم ٹیکس بھی کم کیا جارہا ہے ۔ عمان 2022 کے آخر تک ڈقم اسپیشل اکنامک زون اور صنعتی علاقوں میں کرایوں میں بھی کمی کرے گا۔

سرکاری میڈیا پر جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ غیر ملکی سرمایہ کاروں کو طویل عرصے سے رہائش فراہم کرنے کا فیصلہ مخصوص کنٹرول اور شرائط کے مطابق کیا جائے گا ۔ تاہم اس کا اعلان بعد میں کیا جائے گا۔

سرکاری ٹی وی نے عمان کے حکمران سلطان ہیثم بن طارق السید کے بیان کا حوالہ دے کر بتایا ہے کہ اومان کی کابینہ نے طویل المیعاد شہری ترقی کے منصوبےکی بھی منظوری دی ہے جسے "عمان وژن 2040 کے حصول کیلئے نہایت اہم سمجھا جاتا ہے۔

Source : Khaleej Times

متعلقہ مضامین / خبریں

Back to top button