متحدہ عرب امارات

متحدہ عرب امارات : سخت حفاظتی اقدامات کے ساتھ بس سروس کا آغاز کر دیا گیا

خلیج اردو
10 مارچ 2021
عجمان : عجمان کی پبلک ٹرانسپورٹ اتھارٹی ( اے پی ٹی اے ) نے عجمان اور ام القوین کے درمیان بدھ سے اپنی بس سروس کا آغاز کر دیا ہے جس میں عوام کی حفاظت کیلئے سخت احتیاطی تدابیر اختیار کیے جائیں گے۔

ٹرانسپورٹ اتھارٹی اپٹا کے ایگزیگیٹو ڈائریکٹر عمر لوتھا نے کہا ہے کہ بس سروس صبح 7 بجے سے شام 9 بجے تک کیلئے جاری رہے گی۔ بس سروس عجمان کے المصلہ بس اسٹیشن سے ام القوین کے لول اسٹیشن تک جائے گی۔

اس حوالے سے اپٹا نے تمام تر حفاظت اقدامات کیے ہیں ۔ کمپنی نے تمام بسوں کو سنیٹائیز کیا ہے ۔

اس حوالے سے عوام سے کہا گیا ہے کہ وہ 600599997 پر کال کریں۔ اس حوالے سے مسافر http://ta.gov.ae پر جاکر موبائل اپلیکیشن ماسار کا استعمال کر سکتے ہیں اور بس سروس سے متعلق معلومات لے سکتے ہیں۔

Source : Khaleej Times

متعلقہ مضامین / خبریں

Back to top button