متحدہ عرب امارات

بھارتی ڈی جی سی اے نے انڈیگو کو شوکاز نوٹس کے جواب کے لیے 24 گھنٹے کی مہلت دے دی

خلیج اردو
بھارت کی ڈائریکٹوریٹ جنرل آف سول ایوی ایشن نے انڈیگو کو شوکاز نوٹس کا جواب جمع کرانے کے لیے ایک بار 24 گھنٹے کی توسیع دیتے ہوئے نئی ڈیڈ لائن 8 دسمبر 2025 کی شام 8 بجے (بھارتی وقت) مقرر کر دی ہے۔ ڈی جی سی اے نے واضح کیا ہے کہ اس کے بعد مزید کوئی مہلت نہیں دی جائے گی، اور مقررہ وقت تک جامع جواب جمع نہ کرانے کی صورت میں محکمہ یکطرفہ کارروائی کرے گا۔

یہ شوکاز نوٹس انڈیگو کے چیف ایگزیکٹو آفیسر پیٹر ایلبرز کو جاری کیا گیا تھا، جس میں ایئر لائن کو ملک بھر میں بڑے پیمانے پر آپریشنل خلل، منصوبہ بندی میں شدید کوتاہی، نگرانی کی کمی اور وسائل کے ناقص استعمال کا ذمہ دار ٹھہرایا گیا ہے۔ گزشتہ ایک ہفتے کے دوران انڈیگو کی سینکڑوں پروازیں منسوخ اور تاخیر کا شکار ہوئیں، جس کے باعث ہزاروں مسافر مختلف ایئرپورٹس پر پھنس گئے۔

نوٹس میں سی ای او سے وضاحت طلب کی گئی ہے کہ ایئر لائن وسیع پیمانے پر پیدا ہونے والے اس بحران سے نمٹنے میں ناکام کیوں رہی، جب کہ مسافر شدید مشکلات کا سامنا کرتے رہے۔

متعلقہ مضامین / خبریں

Back to top button