خلیج اردو: ابوظہبی کی خلیفہ بندرگاہ نے اے ڈی پورٹس گروپ کے لوگو کی شکل میں 676 کنٹینرز کو ایک ساتھ جوڑ کر شپنگ کنٹینر کا سب سے بڑا لوگو بنانے کا نیا گنیز ورلڈ ریکارڈ قائم کیا ہے۔ لوگو کی مجموعی لمبائی 1,000.4 میٹر اور چوڑائی 174 میٹر ہے، جو 2017 میں سنگاپور میں تنجونگ پگار ٹرمینل کے اس سے پہلے قائم کردہ ریکارڈ سے تقریباً دوگنا ہے۔
اے ڈی پورٹس گروپ میں پورٹس کلسٹر کے چیف ایگزیکٹو آفیسر سیف المزروعی نے کہا کہ یہ کامیابی اے ڈی پورٹس گروپ کی کارکردگی اور ٹیکنالوجی کو ظاہر کرتی ہے جو گروپ کی لاجسٹکس خدمات فراہم کرنے والے ایک سرکردہ ادارہ کے طور پر پہچان ہے۔
بندرگاہ اسٹریٹجک مقام پر واقع اور افریقہ، ایشیا، یورپ اور مشرق وسطیٰ سے منسلک ہے جو 2030 تک 1کروڑ50لاکھ ٹی ای یوز اور 2کروڑ50 لاکھ ٹن عام کارگو ہینڈل کرنے کے منصوبوں کے ساتھ سالانہ 78لاکھ ٹی ای یوز کو ہینڈل کر سکتی ہے۔ خلیفہ پورٹ کے نئے سی ایم اے ٹرمینلز پر کام جاری ہے جس کی تکمیل سے 2025 تک اضافی 18لاکھ ٹی ای یوز کے اضافے کی توقع ہے