خورفقان کے لولیاہ ساحل پر ہونے والے تیل کے اخراج کو خورفقان بلدیہ کی ٹیم نے متعلقہ ماحولیاتی ادارے کے ساتھ مل کر کامیابی روک لیا اور خارج ہونے والے ہونے تیل کو مکمل طور پر صاف کر دیا گیا ہے۔
ساحل سمندر پر تیل کے اخراج کی معلومات اتوار کی شام کو ملی تھیں۔ کوسٹل گارڈ کی طرف سے اطلاع دیے جانے خورفقان بلدیہ نے تیل کے اخراج پر قابو پانے کے لیے فوری طور ایمرجنسی ٹیم ساحل کی طرف روانہ کردی۔
ساحل سمندر پر تیل کےاخراج کا یہ تیسرا واقعہ ہے۔
خور فقان بلدیہ کے ایک اہلکار کا کہنا تھا کہ تیل اخراج جیسے واقعات بڑھنے کی وجہ سے سخت اقدامات اٹھانے کی ضرورت ہے اور خلاف ورزی کرنے والوں کو سخت سزائیں دینے کی ضرورت ہے۔
تاہم، حکام کی جانب سے شہریوں کو ہدایت کی ہے کہ وہ خود کو کسی قسم کے نقصان سے بچانے کے لیے ساحل قریب جاتے ہوئے محتاط رہیں۔
Source: Khaleej Times







