خلیج اردو
23 نومبر 2020
عجمان: متحدہ عرب امارات میں جہاں قانون کی بالادستی پر کوئی کوئی سمجھوتہ نہیں اور قانون کی حکمرانی ہرحال میں قائم رکھنی ہوگی۔ْ
جولائی میں شہریوں کی آسان کیلئے عجمان پولیس نے سہولت دی تھی کہ اگر کسی کی گاڑی کسی وجہ سے ضبط ہو جائے تو پولیس یہ سہولت دے گی کہ ضبط شدہ گاڑی آپ کے گھر پر کھڑی رہے۔
پولیس نے تازہ ترین رپورٹ میں بتایا ہے کہ ضبط شدہ گاڑیون میں سے 85 فیصد کو گھروں میں کھڑا کیا گیا۔ گاڑی پولیس کی جانب سے لے جانے کے بجائے گاڑی کے مالکان کو آپشن دیا گیا کہ وہ اسے اپنے گھر یا کسی پرائیویٹ پارکنگ میں کھڑی کر سکتے ہیں اور گاڑی کے ساتھ جی پی ایس لگایا گیا جس سے معلوم ہوسکتا تھا کہ گاڑی کو حرکت تو نہیں دی جارہی۔ گاڑی کو صرف 3 میٹر کی نقل حرکت کی اجازت تھی۔
حجز 914 مركبة بنظام الحجز الذكي للمركبات في شرطة عجمان pic.twitter.com/SzpcAICtjs
— ajmanpoliceghq (@ajmanpoliceghq) November 22, 2020
اس سہولت سے فائدہ اٹھانے کیلئے 500 درہم کی فیس ہے اور اس جے بعد ہر مہینے 100 درہم ادا کرنے ہون گے۔
ٹریفک انویسٹیگیشن اینڈ کنٹرول ڈیپارٹمنٹ کے سربراہ میجر راشد حمید بن ہندی کا کہنا ہے کہ موٹروں کے مالکان اس سہولت سے فائدہ اٹھا سکتے ہیں۔ اس کیلئے وہ ٹریفک اینڈ لائنسز سروس سنٹر میں درخواست دیں گے جس کے بعد ٹیکنیکل ٹیم گاڑی میں جی پی ایس انسٹال کرے گی۔ اگر گاڑی 30 منٹ سے زائد موومنٹ کرے گی تو اس کے مالک کو جرمانہ کیا جاتا ہے۔
Source Khaleej Times







