متحدہ عرب امارات

متحدہ عرب امارات: شارجہ پولیس کی جانب سے سمارٹ ٹیکنالوجی کے استعمال نے کیسے عوام کو سہولیات دیں ہیں؟

خلیج اردو
23 نومبر 2020
شارجہ: شارجہ پولیس کی اسمارٹ اپلیکیشن سے شکایات درج کرنے اور حل کرنے سروس نے رواں سال کے آخری 10 ماہ کے دوران 16،164 رپورٹس کو حل کیا۔ یہ جدید ترین ٹکنالوجی کے بارے میں سمجھنے اور اسے کمیونٹی کی خدمت کیلئے استعمال کرنے کے جزبے نے ممکن بنایا ۔

سمارٹ سروس شارجہ پولیس کے ای پلیٹ فارم پر موجود ہے اور اس کیلئے www.shjpolice.gov.ae پر رابطہ کیا جا سکتا ہے۔

محکمہ جامع پولیس اسٹیشنوں کے ڈائریکٹر کرنل یوسف عبید بن ہرمول نے اس بات کی نشاندہی کی کہ ‘سمارٹ شکایات سروس’ 2021 تک تمام سرکاری خدمات کی ڈیجیٹل تبدیلی کو شروع کرنے کے لئے نافذ کی گئی تھی۔ سمارٹ سروس چوبیس گھنٹے دستیاب رہتی ہے جس کے نتیجے میں طریقہ کار کو آسان بنانے میں مدد ملتی ہے اور صارفین کو اپنے لین دین کو مکمل کرنے کے قابل بناتا ہے ۔ جس سے ان کی حفاظت یقینی ہو جاتی ہے۔

۔پولیس اہلکار کا مزید کہنا تھا کورونا وائرس کے چیلنجز سے نمٹنے کیلئے متحدہ عرب امارات کی کوششوں کا حصہ بھی ہے اور مختلف چیلنجز سے نمٹنے کی کوشش ہے۔انہوں نے کہا کہ سمارٹ سروس محکمہ پولیس کی ایک اہم خدمت ہے۔ یہ رابطہ قائم رکھنے اور شکایات درج کرنے کا تیز ترین راستہی ہے جس سے جہاں وقت کی بچت ہوےی ہے وہاں صارفین کی رازداری کا بھی مکمل خیال رکھا جاتا ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ اس خدمت میں مجرمانہ ، مالی بے ضابطگیوں اور گمشدہ افراد کے حوالے سے شکایات کی رپورٹنگ کے ساتھ ساتھ کسی بھی درج کردہ رپورٹ کی کرنٹ سیچویشن کا فالو اپ بھی شامل ہے۔

استعمال کرنے کیلئے شارجہ پولیس ویب سائٹ یا ایپ پر لاگ ان کریں پولیس سروسز کا آئیکن منتخب کریں ، سمارٹ سروس کی نوعیت منتخب کریں اور اپنی شکایت درج کریں ۔

سروس کے استعمال کیلئے صارف کو ضروری ہے کہ وہ تمام ڈیٹا کو پُر کرے اور اسے محفوظ کرے۔ درخواست مجاز ملازم تک پہنچتی ہے اور مناسب جائزہ لینے کے بعد یہ درخواست دہندہ کو ای میل کے ذریعے بھیجی جاتی ہے۔

Source : Khaleej Times

متعلقہ مضامین / خبریں

Back to top button