خلیج اردو آن لائن: پولیس کی جانب سے جاری کردہ رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ ٹریفک حادثات کے باعث ہونے والی اموات میں 43.5 فیصد کمی ہوئی ہے جبکہ ٹریفک حادثات میں 37 فیصد کمی آئی ہے
شارجہ پولیس کے پٹرول اور ٹریفک ڈیپارٹمنٹ کے ڈائریکٹر، لیفٹیننٹ کرنل محمد الائے النکبی کا کہناہے کہ اس سال کے پہلے 6 ماہ میں 180 ٹریفک حادثات درج کیے گئے ہیں۔ جبکہ گزشتہ سال کے اسی دورانیہ میں یہ تعداد 286 تھی۔ ٹریفک حادثات میں ہونے والی اموات کے بارے میں بات کرتے ہوئے انہوں نے بتایا کہ اس سال پہلے 6 ماہ میں 26 رہی ہے جبکہ پچھلے سال یہ اموات کی تعداد 46 تھی۔
النکبی کا مزید کہنا تھا کہ حادثات سے متعلق اعداد و شمار کا تجزیہ کرنے کے باعث انہیں ٹریفک حادثات کی وجوہات جاننے اور ان حادثات کو کم کرنے کے لیے حل ڈھونڈنے میں مدد ملی ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ کورونا وائرس کے پھیلاؤ کو روکنے کے لیے لگائے گے لاک ڈاؤن کے باعث بھی حادثات میں کمی آئی ہے۔ جبکہ وزارت داخلہ کی جانب سے سڑکوں کو محفوظ بنانے کی مہم اور نوجوان کار سواروں کی آگاہی کے لیے کیے گئے معاشرتی اقدامات نے بھی اہم کردار ادا کیا ہے۔
لیفٹیننٹ کرنل محمد الائے النکبی لوگوں کو ٹریفک قوانین اور رفتار کی حد پر عمل کرنے کی تلقین کی ہے۔ اور لوگوں سے درخواست کی ہے سڑک کو مخصوص مقام سے پار کریں۔
Source : Gulf News







