متحدہ عرب امارات

دوبئی پولیس وردی میں ملبوس بچے کے گھر پہنچ گئی

(خلیج اردو ) دوبئی پولیس کی وردی میں ملبوس بچے نے اسکول ڈرامے میں کردار ادا کیا جس کی تصویریں سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی ۔دوبئی پولیس نے بچے کے والدین سے رابطہ کیا اور بچے سے ملنے گھر چلے گئے ۔ پولیس نے بچے کو تحائف کھلونے اور کتابیں دیئے اور اسکی حوصلہ افزائی کی ۔

عادل سلیمان کی عمر چار سال ہے اور اسکول کے آخری دن ان لائن ڈرامے میں پولیس کردار ادا کیا ۔ بچے کی تصویریں اسکی ماں نے سوشل میڈیا پر ڈالی جس نے دوبئی پولیس کی توجہ مرکوز کی ۔

دوبئی ٹریفک پولیس نے بچے کے والدین سے رابطہ کیا اور اس کے گھر آنے کہ اطلاح دی ۔ عادل سلیمان کے والدین کا تعلق بھارت سے ہے ۔

عادل کی ماں نے کہا کہ اسکی خواہش تھی کہ وہ پولیس وردی پہن کر اسکول جائے تو مینے اس کے لئے یونیفارم لیا ۔ عادل کہ ماں نے کہا کہ اس کے بیٹے کو پولیس میں بھرتی ہونے کا شوق ہے ۔

دوبئی پولیس نے بچے کی حوصلہ افزائی کی ۔ دوبئی پولیس اکثر ایسے بچوں کی حوصلہ افزائی کرتی ہے جس پولیس سے اپنی محبت کا اظہار کرتے ہیں ۔

Source : Khaleej Times

متعلقہ مضامین / خبریں

Back to top button