متحدہ عرب امارات

متحدہ عرب امارات میں کورونا ویکسین کی تیاری کے لیے جاری تجربات تیسرے مرحلے میں داخل

اگر یہ کارگر ثابت ہوتی ہے تو ، "ہم ویکسین کی بڑے پیمانے پر پیداوار کی طرف جائیں گئے، وزیر صحت

خلیج اردو آن لائں: متحدہ عرب امارات کے وزیر صحت   عبدالرحمٰن اویس نے اعلان کیا ہے کہ متحدہ عرب امارات کا شعبہ صحت کورونا وائرس کی ویکسین  کی ریسرچ اور کلینیکل ٹرائلز کے تیسرے مرحلے میں داخل ہو گیا ہے۔ اور انکا مزید کہنا تھا کہ اگر ویکسین کارگر ثابت ہوتی ہے تو ، "ہم ویکسین کی بڑے پیمانے پر پیداوار کی طرف جائیں گئے”۔

وزیر صحت ننے پیر کے روز بریفنگ سے خطاب کرتے ہوئے مزید انکشاف کیا کہ تیسرے مرحلے میں دو طرح کی ویکسین پر تحقیق کی جائے گی۔ انکا مزید کہنا تھا کہ "ہمارے پاس تحقیق اور ٹرائلز کے لیے 15000 سے زیادہ رضاکار موجود ہیں۔ رضاکاروں کی حفاظت کے لئے درکار تما تمام شرائط اور تقاضے پورے کیے گئے ہیں۔” اور "ہم تحقیق کے بہترین عالمی معیارات کو اپنائیں گئے۔”

یاد رہے کہ متحدہ عرب امارات نے اس سے قبل اعلان کیا تھا کہ اس نے کورونا وائرس کی ویکسین  کی تیاری کے لیے ٹرائلز کا مرحلہ یعنی کلینیکل ٹرائل شروع کردیا ہے اور توقع ہے کہ 2020 کے آخر یا 2021 کے اوائل میں ویکسین دستیاب ہوجائے گی۔

ویکسین کی تیاری کے علاوہ وزیر صحت نے کورونا کی روک تھام کے حوالے سے کیے گئے اقدامات کے بارے میں بات کرتے ہوئے بتایا کہ متحدہ عرب امارات اس وقت تک 4 ملین ٹیسٹ کر چکا ہے۔ انہوں نے بتایا کہ یو اے ای دنیا کا سب سے جامع ٹیسٹنگ اور ٹریسنگ کا نظام رکھتا ہے۔ اور حکومت اگلے دو ماہ میں مزید 20 لاکھ ٹیسٹ کرئے گی۔

مزید برآں متحدہ عرب امارات نے ایک سمارٹ پلیٹ فارم لانچ کیا ہے۔ جس میں ایک نقشے کی مدد سے لوگ قریب ترین ہیلتھ سنٹر تلاش کر پائیں گئے۔
Source : Khaleej Times

متعلقہ مضامین / خبریں

Back to top button