
(خلیج اردو ) ابو ظہبی لیبر کورٹ نے 26800 مزدوروں کو 170 ملین درہم بقایاجات ادا کردیئے ۔ ابو ظہبی عدالت نے ڈاک کے ذریعے مزدوروں کو رقوم ان کی رہائش گاہ ارسال کئے جن مزدوروں کے بینک اکاونٹ تھے انکو بینک کے ذریعے پیسے منتعقل کئے گئے ۔
لیبر کورٹ نے فیصلہ سنایا کہ تمام مزدوروں کو ان کے بقایاجات ادا کرنے کے لئے جدید طریقہ استعمال کیا گیا ہے تاکہ مزدوروں کو عدالت کے چکر لگانا نہ پڑے ۔عدالت کے یہ احکامات وبائی صورتحال میں تحفظ کو یقینی بنانے کے لئے اٹھائے گئے ہیں ۔
ابو ظہبی کی عدالتوں میں رقم کی منتقلی اب جدید نظام کے تحت ہورہی ہے جبکہ کاغذات کو جمع کرنے کے لئے بھی ان لائن طریقہ کار واضح کیا گیا ہے تاکہ سماجی فاصلوں کے بنیادی ضروریات کو پورا کیا جاسکے ۔
Source: Khaleej Times






