
متحدہ عرب امارا: ویزوں کی تنسیخ اور نئے ویزوں کے اجرا کے حوالے سے تمام سوالوں کے جوابات
متحدہ عرب امارت کی کیبنٹ نے گزشتہ روز رہائشی ویزوں کی میعاد کے حوالے سے جاری کردہ پچھلی تمام قراردادوں کو منسوخ کردیا۔ اس میں غیر ملکی امااراتی شہری جن کے ویزے 1 مارچ سے 31 مارچ کے درمیان کینسل ہوئے تھے کے ویزوں میں کی گئی توسیع بھی شامل ہے۔ تاہم انہیں نئے ویزے بنوانے کے لیے رعایتی مدت دی گئی ہے۔ مزید برآں ایسے شناختی کارڈ اور داخلے کے اجازت نامے بھی منسوخ سمجھے جائیں گے جن کی مدت پہلے ہی ختم ہو چکی ہے۔
اس صورتحال میں ویزوں کے حوالے سے آپ تمام سوالات کے جوابات درج ذٰیل ہیں:
سوال: میرا ویزا اور امارات کا شناختی کارڈ مارچ میں ختم ہوگئے تھے، اب نئے فیصلے کے مطابق سال کے اختتام تک دی گئی توسیع کا کیا ہوگا؟
جواب: گزشتہ روز کیے گئے فیصلے میں حکومت نے کینسل ہوچکے ویزوں اور شناختی کارڈوں کی مدت میں اس سال دسمبر تک کی گئی توسیع کو منسوخ کر دیا ہے۔ اس کا مطلب ہے کہ 1 مارچ کو ایکسپائر ہونے والے شناختی کارڈز اب ایکسپائر ہی سمجھے جائیں گے، کیونکہ انکی مدت میں کیا گیا دسمبر تک کا اضافہ واپس لے لیا گیا ہے۔
سوال: اب چونکہ میرا رہائشی ویزا کینسل ہی سمجھا جائے گا تو مجھے نیا ویزا بنوانے کے لیے کتنے دن دیے گئے ہیں؟
جواب: اگر آُپ اس وقت متحدہ عرب امارات میں رہائش پذیر ہیں تو آُپ کو نیا ویزا بنوانے کے لیے تین ماہ کا رعایتی وقت دیا گیا ہے۔ اور ایسے افراد جنہوں نے 6 ماہ سے کم عرصہ امارات سے باہر گزارا ہے، انکو نیا ویزا بنوانے کے لیے 1 ماہ کا رعایتی وقت دیا گیا ہے۔ اس مدت کا آغاز انکے امارات پہنچنے کے بعد شروع ہوگا۔
سوال: ایسے رہائشی جو امارات سے باہر ہیں انکے بارے میں کیا احکامات ہیں، وہ پروازیں بند ہونے کے باعث واپس بھی نہیں آ سکتے اور انکے ویزوں کی میعاد بھی ختم ہوچکی ہے؟
جواب: ایسے رہائشی جو 6 ماہ سے کم مدت سے امارات سے باہر ہیں اور انکے ویزے بھی ختم ہو چکے ہیں، انکو امارات واپس آنے کی اجازت دی جائے گی۔ وہ بھی تب جب ملکوں کے درمیان فضائی حدود کھل جائیں گئی۔ لیکن یہ مدت شناخت اور رہائش کی وفاقی اتھارٹی کی جانب سے طے کی جائے گی۔
سوال:کیا ویزے ختم ہونے کے بعد رہائش اختیارکرنے پر جرمانے ہوں گے؟
جی ہاں! نئے احکامات کے مطابق اب ویزے کی میعاد کے ختم ہونے بعد رہائش اختیار کرنے پر جرمانہ لیا جائے گا۔
سوال:جرمانوں اور فیسوں کو جمع کروانے کی آخری تاریخ کیا ہے؟
کیبنٹ نے شناخت اور رہائش کی وفاقی اتھارٹی کو 12 جولائی سے جرمانے اور فیسیں اکٹھی کرنے کا حکم دے دیا ہے۔
سوال: مجھے نیا ویزا بنوانے کے لیے کہاں جانا ہوگا؟
نئے ویزوں کے اجرا کے حوالے خدمات زیادہ سے زیادہ الیکٹرانک سسٹمز کے ذریعہ دستیاب ہوں گی تاکہ کسٹمر سروس سنٹرز پر بھیڑ کم سے کم ہو۔ تاہم ملک بھر میں سروسز دینے والے محکموں کو شناخت اور شہریت کے لئے فیڈرل اتھارٹی کی سمارٹ ایپلیکیشن میں تجدید شدہ الیکٹرانک شناختی کارڈ قبول کرنا ہوگا۔
Source : Khaleej Times







