
خلیج اردو ویب ڈیسک 14-جولائی-2020
شارجہ میں ایک ایشیائی شخص کو مبینہ طور پر بلڈنگ سے نیچے پھینک کر ہلاک کردیا گیا۔
تفصیلات کے مطابق شارجہ پولیس نے گذشتہ ہفتے النہدا میں واقع ایک ٹاور میں ایک اپارٹمنٹ سے پھینک کر ایک ایشیائی شخص کو مبینہ طور پر ہلاک کرنے والے ایک گروہ کی تلاش شروع کردی ہے۔
ذرائع کے مطابق ، یہ گینگ اپارٹمنٹ کو بطور قحبہ خانہ چلانے کے لئے استعمال کررہا تھا۔ یہ مبینہ گروہ سوشل میڈیا پر خواتین کی تصاویر پوسٹ کرکے مردوں کو اپارٹمنٹ میں راغب کرتے تھے جب مرد اپارٹمنٹ پر پہنچتے تو تصویر میں موجود عورت کی جگہ کوئ اور عورت پیش کردی جاتی۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ ہلاک ہونے والے شخص کی اپارٹمنٹ میں مبینہ گروہ سے تلخ کلامی ہوئی۔
ذرائع نے ایک عینی شاہد کے حوالے سے بتایا کہ تلخ کلامی کے دوران انہوں نے اسے پانچویں منزل کے اپارٹمنٹ کی بالکونی سے نیچے پھینک دیا۔ پولیس نے ملزمان کی تفتیش اور کارروائی شروع کردی ہے۔
بشکریہ:خلیج ٹائمز







