متحدہ عرب اماراتمعلومات

جانیے کیسے آپ اپنا وزٹ ویزہ جو یکم مارچ کے بعد ختم ہوا اس کی تجدید کرواسکتے ہیں۔

خلیج اردو ویب ڈیسک 14-جولائی-2020

متحدہ عرب امارات کے سیاحوں کے جن کے وزٹ ویزوں کی یکم مارچ کے بعد میعاد ختم ہوئ ہے، انھیں ملک سے باہر جانے یا جرمانے سے بچنے کے لئے نیا ویزا حاصل کرنے کے لئے ایک ماہ کی رعایتی مدت دی گئ ہے۔ فیڈرل اتھارٹی برائے شناخت اور شہریت (آئی سی اے) کے ترجمان بریگیڈ خامس الکعبی نے حال ہی میں ایک ٹی وی انٹرویو میں یہ بات بتائی۔ 30 دن کی رعایتی مدت 12 جولائی کو شروع ہو چکی ہے۔

یہ احکامات متحدہ عرب امارات کی کابینہ نے اپنے پرانے فیصلے کو منسوخ کر کہ جاری کیے ہیں جس میں کہا گیا تھا کہ تمام وزٹ ویزہ ہولڈرز کے ویزے 31 دسمبر تک بڑھادئیے گئے ہیں۔

خلج ٹائمز نے ملک میں ٹائپنگ کے متعدد مراکز اور ٹریول ایجنٹوں سے بات کی تاکہ سیاحوں کو ان کی حیثیت کو قانونی بنانا اور جرمانے سے کیسے بچا جائے یہ بتانا مقصود ہے

آپ کے کچھ سوالات کے جوابات درج ذیل ہیں۔

سوال: کیا میں آن لائن نیا وزٹ ویزا حاصل کرسکتا ہوں؟
جواب: نہیں۔ ٹریول ایجنٹ کے ذریعہ آپ کو نیا ویزا لینا ہوگا۔ آپ ٹائپنگ مراکز کے ذریعہ بھی ایسا کرسکتے ہیں۔

سوال: نئے وزٹ ویزے کی معیاد کتنی ہوگی؟
جواب:ملک کے اندر آنے والے سیاح ایک یا تین ماہ کی میعاد کے ساتھ وزٹ ویزا حاصل کرسکتے ہیں۔

سوال: تازہ وزٹ ویزا حاصل کرنے میں کتنا خرچ آتا ہے؟
جواب:ایک ماہ 1700 درہم۔تین ماہ : 2،200 درہم(مذکورہ رقم میں 670 درہم چارج شامل ہے جس میں ملک چھوڑنے کے بغیر ویزا لینے کے لئے لاگت آتی ہے)۔

سوال۔اگر میں منسوخ اقامتی ویزا پر ہوں تو کیا میں وزٹ ویزا کے لئے درخواست دے سکتا ہوں
جواب:جی ہاں۔

سوال: کیا میں اپنا سیاحتی ویزا کسی رہائش گاہ میں تبدیل کرسکتا ہوں؟
جواب:جی ہاں اگر آپ کوئی نوکری تلاش کرلیتے ہیں یا آزاد ویزہ حاصل کرتے ہیں تو ایسا ہونا ممکن ہے۔

سوال۔ جرمانہ ہوئے بغیر ملک سے باہر جانے کی آخری تاریخ کب ہے؟
جواب۔ آئی سی اے نے ملک سے باہر جانے کے لئے وزٹ ویزا رکھنے والوں کے لئے 12 جولائی سے ایک ماہ کی رعایت کی مدت دی ہے۔

سوال: ویزہ ختم ہونے کے بعد فی دن کتنا جرمانہ ہے؟
جواب: متحدہ عرب امارات کے امیگریشن قواعد کے مطابق آپ کو ہر دن زائد 100 درہم جرمانہ ادا کرنا ہوگا۔

بشکریہ: خلیج ٹائمز

متعلقہ مضامین / خبریں

Back to top button