متحدہ عرب امارات

دبئی: سپرمارکیٹ کی اے ٹی ایم میں مرچوں کی اسپرے سے حملہ کر کے صارف کو لوٹنے والے شخص کو قید کی سزا دے دی گئی

 

خلیج اردو آن لائن:

دبئی کی سپر مارکیٹ میں مرچوں کی اسپرے کر کے ایک صارف سے 2500 درہم لوٹنے والے بھارتی باشندے کو دبئی کی ابتدائی عدالت نے 6 ماہ قید کی سزا سنا دی۔

مزید برآں، عدالت نے مدعاعلیہ پر 2500 درہم جرمانہ عائد کرنے کے ساتھ ساتھ قید کی سزا بھگتنے کے بعد ملک بدری کا حکم بھی جاری کیا ہے۔

عدالتی ریکارڈ کے مطابق 28 سالہ بھارتی باشندے پر الزام تھا کہ اس نے القسیس دبئی کی اے ٹی ایم سے رقم نکوالنے والے ایک شخص پر مرچوں والی اسپرے سے حملہ کر کے اس سے رقم لوٹ لی تھی۔

40 سالہ نیپالی متاثرہ شخص نے گواہی دی کہ جب وہ اے ٹی ایم سے 2500 درہم نکلوا چکا تھا تو مدعالیہ نے اس کی آنکھوں میں مرچیں اسپرے کر کے اس سے رقم چھین کر فرار ہوگیا۔

متاثرہ شخص نے بتایا کہ "اس کے بعد میں نے مدعاعلیہ کا پیچھا کیا لیکن اس پکڑنے میں ناکام رہا۔ تاہم، اس کا پیچھا کرنے کے دوران چھینی ہوئی رقم سے 300 درہم اس کے ہاتھ سے گر گئے”۔

تاہم، دبئی پولیس نے مدعاعلیہ کی شناخت کے بعد اسے گرفتار کر لیا۔ گرفتاری کے بعد ملزم نے متاثرہ شخص سے رقم چھیننے اور اور اسپرے کے استعمال کا اعتراف کر لیا۔

Source: Gulf News

متعلقہ مضامین / خبریں

Back to top button