خلیج اردو
26 نومبر 2020
ابوظبہی: ابوظہبی میں گاڑی چلانے والوں کو حکام کی جانب سے بتایا گیا ہے کہ وہ 27 نومبر کو بروز جمعہ ابوظہبی میں مینا پلازہ کے ٹاورز کو منہدم کرنے کے سلسلے میں اگاہ ہون کہ کچھ سڑکیں بند ہون گی اور وہ متبادل راستوں کا انتخاب کریں۔
پورٹ زید کے علاقے کی طرف جانے والے راستے جمعہ کے روز صبح 6 بجے سے انہدام کے کام کے اختتام تک بند رہیں گے جبکہ جمعرات کو صبح دس بجے سے اسے ہر قسم کی ٹریفک کیلئے بند کردیا جائے گا۔
جمعرات کو مینا کے علاقے میں سڑکیں 10 بجے سے جمعہ صبح 9 بجے تک موٹرسائیکلوں کے لئے بند رہیں گی۔ متاثرہ راستوں میں شیخ زید سرنگ ، مینا اسٹریٹ ، کارنیچ اسٹریٹ اور علاقے کے راستے شامل ہیں۔ دوسرے مرحلے میں جمعہ کے روز مینا کے علاقے میں سڑکیں مسمار کرنے کا کام مکمل ہونے تک صبح 9 بجے سے سڑکیں بند رہیں گی۔
متاثرہ سڑکیں دونوں خطوں میں شیخ زید سرنگ ، شیخ خلیفہ بن زید اسٹریٹ اور ہمدان بن محمد اسٹریٹ ہیں۔ کارنیچ اسٹریٹ پر چلنے والوں کو بھی موڑ لیتے وقت چوکنا رہنا چاہئے۔
Source : Khaleej Times







