متحدہ عرب امارات

متحدہ عرب امارات: اس نوکرانی کو ہوئی سزا سے ہم کیا سبق سیکھ سکتے ہیں؟

خلیج اردو
26 نومبر 2020
دبئی: دبئی میں ایک نوکرانی جس نے اپنے اسپانسر کی فیملی کی ایک ویڈیو بنائی اور پھر اسے شیئر کیا، کو 6 مہینے جیل کی سزا سنا دی گئی۔ خاتون نے خاندان کی ویڈیو بنائی اور جب ان سے فون چھینا گیا تو انہون نے اپنے اسپانسر کو جان سے مارنے کی دھمکی دی۔

دبئی کی ابتدائی عدالت کے مطابق 27 سالہ نوکرانی جس کا تعلق مداگاسکر سے ہے، نے چاقو سے اپنے آپ کو اور اپنے اسپانسر کو قتل کرنے کی دھمکی دی تھی۔ اس کی اسپانسر 48 سالہ اماراتی خاتون ہے جس نے ان سے موبائل فون چھینا کیونکہ موبائل فون میں اس کے خاندان کی ویڈیو اور تصویریں تھیں۔

نوکرانی کو عدالت نے جیل کی سزا سنائی جسے پورا کرنے کے بعد اسے ملک بدر بھی کیا جائے گا۔

اس سال اگست میں دبئی پولیس کو ایمرجنسی کال موصول ہوئی جہاں البرسہ میں ایک ایلاز سے شکایت تھی۔ اماراتی خاتون کا دعویٰ تھا کہ اس کی میڈ 15 مہینوں سے اس کے ساتھ کام کررہی تھی۔ میں نے اس کیلئے جو موبائل خریدا تھا اسے دیکھا اور اس کی تلاشی لی۔ یہ اس کے کپڑوں کے اندر چھپایا گیا تھا۔ جس پر وہ کچن گئی اور وہاں سے چاقو لاکر مجھے قتل کرنے کی دھمکی دی اور کہا خہ اگر فون واپس نہیں کیا تو جان سے ماردوں گی۔

دبئی پولیس نوکرانی کو پولیس اسٹیشن لے گئی۔ شکایت کنددہ خاتون کے مطابق نوکرانی نے اجازت کے بغیر بچوں کی ویڈیو بنائی تھی اور اسے دوسروں کے ساتھ واٹس اپ پر شیئر بھی کیا تھا۔ موبائل میں نوکرانی کے ان کے گھر کے اندر اجنبی لوگوں کے ساتھ تصاویریں بھی تھیں۔

نوکرانی نے اعتراف کیا کہ اس نے اپنی مالکن کو جان سے مارنے بکی دھمکی دی تھی۔ دبئی کے استعاثہ عامہ نے ملزمہ پر دھمکی دینے ، گھر کی پرائیوسی توڑنے اور اجنبیون کو داخل کرنے اور سمارٹ فون سے خاندان کے ذاتی تصاویر لے کر اسے دوسروں کے ساتھ شیئر کرنے کا جرم عائد کیا ہے۔

Source : Gulf News

متعلقہ مضامین / خبریں

Back to top button