متحدہ عرب امارات

شارجہ میں 33 نئی نجی پارکنگ لاٹس کھول دی گئیں

 

خلیج اردو آن لائن:

شارجہ بلدیہ نے  امارات کے مخلتف حصوں میں 33 نئی نجی پارکنگ لاٹس کھولنے کے لیے لائسنس جاری کر دیے گئے۔  کار مالکان ان پارکنگز میں گاڑی پارک کرنے کے لیے یومیہ، ہفتہ وار، ماہانہ، اور سالانہ بنیادوں پر سبسکرپشن حاصل کر سکتے ہیں۔

شارجہ بلدیہ کے کسٹمر سروسز کے معاؤن ڈائریکٹر خالد فلاح السویدی نے بتایا کہ بلدیہ نے اس سال 155 کار پارکنگز کے لائسنسوں کی تجدید بھی کی ہے۔ تاہم، بلدیہ کی طرف سے پارکنگ کے لیے استعمال ہونے والے کچھ صحرائی ایئریاز کو بند کر دیا گیا ہے۔

السویدی نے مزید بتایا کہ نئی پارکنگ لاٹس فراہم کرنےکا مقصد امارات کی خوبصورتی میں اضافہ کرنا اور کار سواروں کو ریگیولر پارکنگز فراہم کرنا ہے۔

انہوں نے بتایا کہ ” اس وقت شارجہ بھر میں 300 نجی پارکنگ لاٹس ہیں جو کہ بلدیہ کی جانب سے لائسنس شدہ ہیں اور انہیں پبلک پارکنگ ڈیپارٹمنٹ سپروائز کر تاہے۔ ان 300 پارکنگ لاٹس میں 20 ہزار کے قریب گاڑیاں پارک کرنے کی گنجائش ہے”۔

پبلک پارکنگ ڈیپارٹمنٹ کے ڈائریکٹر علی احمد ابوغازن نے واضاحت کر تے ہوئے بتایا کہ نجی پارکنگ لاٹس کے لائسنس بلدیہ کی جانب سے ایک طے شدہ اسٹٰینڈرڈ اور شرائط کے مطابق جاری کیے جاتے ہیں۔

انہوں نے بتایا کہ ان پارکنگ لاٹس پر سرمایہ کاری کرنے والے افراد کو ان لاٹس کا چلانے کے لیے پرمٹ جاری کر دیے جاتے ہیں تاکہ وہ پارکنگ چلا سکیں۔ انہیں پارکنگ ایئرایا پر ایک بورڈ لگانا ہوتا جس پر پارکنگ فیس، پارکنگ کا نام، اور اس میں پارکنگ سپیس کے بارے میں معلومات درج ہوتی ہے۔

انہوں نے کار سواروں کو ہدایت بھی کہ ہے کہ وہ کسی قسم کے نقصان سے بچنے کے لیے غیرلائسنس یافتہ کار پارکنگز کا استعمال نہ کریں۔

Source: Khaleej Times

متعلقہ مضامین / خبریں

Back to top button