متحدہ عرب امارات

متحدہ عرب امارات: ایک فیملی کے لیے ساحل سمندر پر چھٹی کا دن گزارنا المناک بن گیا، باپ اور بیٹی سمندر میں ڈوب کر ہلاک

 

خلیج اردو آن لائن:

چھٹی کا دن ساحل سمندر پر گزارنے کا فیصلہ بھارتی فیملی کے لیے اس وقت المیے میں بدل گیا جب 47 سالہ باپ اور اس کی 18 سالہ بیٹی سمندر میں ڈوب کر ہلاک ہوگئے۔

باپ اپنی ڈوبتی ہوئی بیٹی کو بچانے کی کوشش کر  رہا تھا جب خود بھی ڈوب گیا۔ حادثہ شارجہ اور عجمان بارڈر پرموجود ال ہیرا بیچ پر پیش آیا۔

متاثرہ خاندان کے ذرائع نے نجی خبر رساں ادارے خلیج ٹائمز کو بتایا کہ بھارتی ریاست کیرلا کے رہائشی اسماعیل نے اپنے اور اپنے بھائی کے بچوں سمیت پانچ بچوں کو ڈوبنے سے بچانے کے لیے سمندر میں چھلانگ لگا دی۔

وہ اپنے بھائی کے بچوں اور اپنی ایک بیٹی کو بچانے میں کامیاب ہوگیا  لیکن اس کے بڑی بیٹی ابھی بھی ڈوب رہی تھی۔ اسماعیل نے اسے بچانے کے لیے دورا پانی میں چھلانگ لگا دی۔

لیکن بدقسمتی اس بار دونوں باپ بیٹی زندہ واپس نہ نکل پائے۔ دونوں پانی میں ڈوب کر ہلاک ہوگئے۔

اسماعیل کے چچا نے بتایا کہ "پورا خاندان اس نئے ساحل پر تیراکی سے لطف اندوز ہونے گیا تھا۔ کچھ بچےپانی میں کھیل رہے تھے جبکہ اسماعیل کی بیوی بھابھی اور چھوٹے بچے ساحل بیٹھے ہوئے تھے”۔

حادثہ شام ساڑھے چار بجے پیش آیا اور فیملی نے اسی وقت پولیس کا اطلاع دی۔ پولیس نے فوری طور پر باپ اور بیٹی کی تلاش کے لیے ریسکیو ٹٰیم روانہ کر دی۔ لیکن 30 منٹ بعد دونوں باپ بیٹی کی لاشیں اسی جگہ سے سطح سمندر پر نظر آنے لگیں جہاں پر وہ دونوں ڈوبے تھے۔

Source: Khaleej Times

متعلقہ مضامین / خبریں

Back to top button