خلیج اردو آن لائن:
ہمدان بن محمد ہیریٹیج کی جانب سے اعلان کیا گیا ہے کہ نیشنل ڈے کیمل میراتھون سے چھ روز پہلے اونٹوں کی ابتدائی دوڑ 27 نومبر بروز جمعہ کو ہوگی۔
متحدہ عرب امارات کے غیر ملکیوں کے لیے دوسری کیمل ٹریک میراتھون کی تیاری کے لیے دبئی کے المرموم کے ریس ٹریک ایک اور ٹرائل ہوگا۔
نیشنل ڈے کیمل میراتھون کی ابتدائی ریس صرف اماراتی اونٹ سواروں کےلیے ہوگی۔ جس میں دو کیٹگریز ہوں گیں۔ جس میں سے ایک کیٹگری میں 29 سال اور اس سے کم عمر اونٹ سوار حصہ لیں گے جبکہ دوسری کیٹگری میں 30 سال سے زائد عمر کے اونٹ سوار حصہ لیں گے۔
جبکہ کیمل ٹریک میراتھون تارکین وطن کے لیے ہوگی تاہم اس میں صرف وہ تارکین وطن حصہ لے پائیں گے جنہوں نے اس سے پہلے ایچ ایچ سی کی جانب سے منعقد کردہ کسی دوڑ حصہ لیا ہو اور انہوں اونٹ دوڑ کی ٹریننگ حاصل کر رکھی ہو۔
گزشتہ سال اونٹ دوڑ جیتنے والے کے تمام وننرز میں 3 لاکھ 50 ہزار درہم کا انعام تقسیم کیے گئے تھے۔
کیمل ریس ایک ورثہ ہے:
اونٹ کی دوڑ متحدہ عرب امارات میں کھیلا جانے والا سب سے پرانا کھیل ہے۔ اس لیے یہ کھیل یو اے ای کی ورثے میں شامل کیا جاتا ہے۔
اور اسی لیے قومی دن کے موقعے پر اونٹ ریس کا انعقاد کرنا یو اے ای کی ورثے کی حفاظت کرنا قرار دیا جاتا ہے۔
ایچ ایچ سی چیمیئن شپس کی ڈائریکٹر سواد ابراہیم درویش کا کہنا تھا کہ "کیمل ریس یو اے ای کا روایتی کھیل ہے اور نیشنل ڈے کیمل میراتھون کا مقصد اس ورثے کی حفاظت کرنا ہے”۔
انہوں نے بتایا کہ گزشتہ سال کی کامیابی کو دیکھتے ہوئے ہم انے اس ریس کے لیے 29 سال کی عمر کے اونٹ سواروں کی ایک کیٹگری متعارف کروائی۔ اس سے تمام اونٹ سواروں کے لیے مساؤی موااقعے پیدا ہوں گے۔
خیال رہے کہ اس سال 12 فروری کو ہونے والے کیمل ٹریک میراتھون میں چین، جاپان، یوکے، رومانیا، فن لینڈ، یو ایس اے، جرمنی، اور آرمینیا سے 13 تارکین وطن نے اس ریس میں حصہ لیا تھا۔
Source: Gulf News







