متحدہ عرب امارات

یو اے ای کے شہریوں کی کرپٹو کرنسی میں دلچسپی میں اضافہ، عالمی سطح پر اعتماد بڑھنے لگا

 

خلیج اردو

دبئی: متحدہ عرب امارات میں کرپٹو کرنسی میں سرمایہ کاری کرنے والوں کی تعداد میں تیزی سے اضافہ ہو رہا ہے۔ دنیا بھر میں بڑھتے اعتماد کے ساتھ، یو اے ای کے شہری بھی ڈیجیٹل اثاثوں کو اپنی سرمایہ کاری کی حکمت عملی کا حصہ بنانے لگے ہیں۔

دنیا کی بڑی کرپٹو ایکسچینج کمپنی بٹ گیٹ کی تازہ رپورٹ کے مطابق، رواں سال دنیا بھر میں دو تہائی سے زائد سرمایہ کار اپنے کرپٹو ہولڈنگز میں اضافہ کرنے کا ارادہ رکھتے ہیں، جن میں مشرق وسطیٰ کے متعدد نئے سرمایہ کار بھی شامل ہیں۔

بٹ گیٹ کی "کریپٹو کانفیڈنس رپورٹ 2025” کے مطابق 66 فیصد شرکاء نے کہا کہ وہ اس سال اپنے پورٹ فولیو میں مزید کرپٹو شامل کرنے کا منصوبہ بنا رہے ہیں۔ تقریباً نصف سرمایہ کاروں نے ٹریڈنگ سرگرمی میں اضافے کا ارادہ ظاہر کیا ہے، جبکہ 43 فیصد نے کرپٹو کو طویل مدتی بچت یا دولت کے تحفظ کے طور پر رکھنے کا عندیہ دیا ہے۔

رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ نائیجیریا، چین اور بھارت میں کرپٹو کے حوالے سے رجحان پہلے ہی مضبوط ہے، تاہم یو اے ای اور مشرق وسطیٰ کے دیگر ممالک بھی تیزی سے اس دوڑ میں شامل ہو رہے ہیں۔ اس کی بڑی وجوہات میں بہتر ضابطہ کاری، ڈیجیٹل والٹس تک آسان رسائی، اور یو اے ای کا کرپٹو حب کے طور پر ابھرتا ہوا کردار شامل ہے۔

متعلقہ مضامین / خبریں

Back to top button