عالمی خبریں

واٹس ایپ کے مقابل بھارتی ایپ اراٹائی کی مقبولیت میں تیزی، بھارت میں وائرل

 

خلیج اردو

دبئی: بھارت میں تیار کی گئی میسجنگ ایپ اراٹائی (Arattai) نے حالیہ دنوں میں غیر معمولی مقبولیت حاصل کر لی ہے۔ بھارتی ٹیکنالوجی کمپنی "زوہو” کی جانب سے تیار کردہ یہ ایپ واٹس ایپ کا متبادل سمجھی جا رہی ہے اور بھارت بھر میں تیزی سے وائرل ہو گئی ہے۔

تامل زبان میں "اراٹائی” کا مطلب ہے "گفتگو” یا "بات چیت”۔ ایپ کی مقبولیت میں اضافہ حکومت کی جانب سے خود انحصاری کے فروغ اور "میڈ اِن انڈیا” مصنوعات کے رجحان کے باعث ہوا ہے۔ صارفین کی بڑی تعداد اسے ایک مقامی، محفوظ اور بھارتی ڈیٹا قوانین کے مطابق پلیٹ فارم کے طور پر اپنانے لگی ہے۔

متعلقہ مضامین / خبریں

Back to top button