متحدہ عرب امارات

اشتہارات کیلئے پرمٹ: سوشل میڈیا صارفین کیلئے نیا قانون نافذ، 3 ماہ کی مہلت

خلیج اردو
ابوظہبی: متحدہ عرب امارات میڈیا کونسل نے اعلان کیا ہے کہ سوشل میڈیا پر کسی بھی قسم کا اشتہاری مواد شائع کرنے والے افراد کیلئے ‘Advertiser Permit’ کا حصول لازمی ہوگا۔ یہ اقدام صارفین کو محفوظ رکھنے اور ڈیجیٹل اشتہارات میں شفافیت لانے کیلئے کیا گیا ہے۔

پرمٹ پہلے تین سال کیلئے مفت ہوگا جبکہ آئندہ تین ماہ میں اس کی پابندی لازم قرار دی جائے گی۔ کونسل کے مطابق جو لوگ اپنی کمپنی یا پروجیکٹ کی تشہیر خود کریں گے، انہیں پرمٹ کی ضرورت نہیں ہوگی، تاہم اگر کسی اور فرد سے پروموشن کروائی جائے گی تو اُس کیلئے پرمٹ لازمی ہوگا۔ پرمٹ ایک سال کیلئے جاری ہوگا اور ہر سال اس کی تجدید کرنا ہوگی، بصورت دیگر 30 دن بعد اسے منسوخ کر دیا جائے گا۔

اس کیلئے بزنس لائسنس کا ہونا ضروری ہے جو ڈیجیٹل میڈیا یا سوشل میڈیا مارکیٹنگ کی اجازت دیتا ہو۔

متعلقہ مضامین / خبریں

Back to top button