متحدہ عرب امارات

دبئی کے شپانگ مالز میں صارفین کے آرام کے لیے لگائی گئی سیٹوں کے دوبارہ استعمال کی اجازت دے دی گئی

 

خلیج اردو آن لائن:

دبئی کے بڑے بڑے شاپنگ مالز میں شاپنگ کرتے تھک جانے کے بعد کچھ دیر کو آرام کرنے کے لیے بیٹھنے کے خواہشمند افراد کے لیے خوش خبری ہے کہ اب دبئی شاپنگ مالز میں لوگوں کے بیٹھنے کے لیے بنائی گئی سیٹوں پر بیٹھنے پر لگائی گئی پابندی ختم کر دی گئی ہے۔

یہ سیٹیں کورونا وبا پھیلنے کے بعد اپریل میں اٹھوا دی گئی تھیں تاکہ کورونا وائرس کے ممکنہ پھیلاؤ کو روکا جا سکے۔

تاہم، اب دبئی کی میونسپلٹی نے مالز کو اجازت دے دی ہے کہ وہ لوگوں کے بیٹھنے کے سیٹیں واپس رکھ سکتے ہیں۔ اور شاپنگ کے لیے آنے والوں کو ان پر بیٹھنے کی اجازت ہوگی۔

دبئی میونسپلٹی کے ہیلتھ اینڈ سیفٹی ڈٰیپارٹؐمنٹ کے ڈائریکٹر ڈاکٹر نسیم محمد رفیع نے نجی خبر رساں ادارے خلیج ٹائمز کو اس بات کی تصدیق کی ہے اور انکا کہنا ہے کہ "گزشتہ سرکلر میں مالز میں عوامی سیٹوں پر بیٹھنے پر پابندی عائد کر دی گئی تھی، جو نئے سرکلر میں ختم کر دی گئی ہے۔ اور اس حوالے سے ایک علیحدہ نوٹیفکیشن بھی شاپنگ مالز کو بھیج دیا گیا ہے”۔

تاہم اس نوٹفیکیشن میں مالز کو ہدایت کی گئی ہے کہ وہ ان سیٹوں کو استعمال کرنے والوں سے کورونا ایس او پیز پر عمل کروائیں گے۔

سیٹوں پر بیٹھنے والوں کے درمیان سماجی فاصلہ براقرار رکھا جائے گا۔

خیال رہے کہ گزشتہ سال اپریل کے مہینے سے انتظار گاہ کی کرسیوں اور دیگر عوامی سیٹوں کو یا تو شاپنگ مالز سے اٹھا دیا گیا تھا یا پھر ان پر بیٹھنے پر پابندی کے اسیکر لگوا دیے گئے تھے۔

ان سیٹوں پر بیٹھنے کی اجازت ملنے کے بعد صارفین نے خوشی کا اظہار کیا ہے۔ اور انکا کہنا ہے اس اقدام سے شاپنگ کے لیے جانے والے بوڑھے بزرگ اور حاملہ خواتین کو آرام کرنے کے لیےآسانی ہوگی۔

Source: Gulf News

متعلقہ مضامین / خبریں

Back to top button