متحدہ عرب امارات

یو اے ای میں نیا شاپنگ ٹرینڈ: صارفین چھوٹے پیکٹ زیادہ بار خریدنے لگے

خلیج اردو
دبئی: متحدہ عرب امارات میں خریدار بڑے پیکٹ کے بجائے چھوٹے پیکٹ خریدنے کو ترجیح دے رہے ہیں اور اب وہ زیادہ بار شاپنگ کر رہے ہیں۔ مشروبات اور ڈیری مصنوعات میں بھی یہی رجحان دیکھا جا رہا ہے، جبکہ صارفین رعایتی آفرز کو بھی زیادہ اہمیت دے رہے ہیں۔

ورلڈ پینل بائے نیومریٹر کے کنزیومر انسائٹس ڈائریکٹر امتیاز ہاشم کے مطابق مہنگائی نے صارفین کو زیادہ حساس بنا دیا ہے۔ "خریدار اب فی وزٹ کم خریداری کرتے ہیں لیکن شاپنگ کا دورانیہ 2023 کے مقابلے میں نمایاں طور پر بڑھ گیا ہے،” انہوں نے دبئی میں منعقدہ دو روزہ فیوچر فوڈ فورم میں کہا۔ ان کا کہنا تھا کہ کاروباری اداروں کو صارفین کی نئی ترجیحات کے مطابق پیک سائز، بنڈلنگ اور پروڈکٹ پلیسمنٹ پر غور کرنا ہوگا۔

یونین کو آپ کے سی ای او محمد الہاشمی نے کہا کہ خاص طور پر جنریشن زی میں یہ رجحان تیزی سے دیکھا جا رہا ہے۔ "جہاں ماضی میں ملینیلز ہفتے میں ایک بار گروسری کے لیے جاتے تھے، اب جنریشن زی دو یا تین بار خریداری کرتے ہیں، ایک بار فزیکل وزٹ اور باقی ری فل آن لائن۔ وہ چھوٹے باسکٹ خریدتے ہیں مگر بار بار۔” انہوں نے بتایا کہ کمپنی اپریل میں شروع کیے گئے AI سے چلنے والے لائلٹی پروگرام کے ذریعے صارفین کو ہائپر پرسنلائزڈ آفرز فراہم کر رہی ہے کیونکہ نئی نسل لمبی لسٹوں کے بجائے اپنی پسند کے مخصوص آفرز چاہتی ہے۔

ال عین فارمز کی ڈائریکٹر مارکیٹنگ و ریسرچ ملانا بوسکووچ نے کہا کہ صارفین زیادہ صحت مند متبادل کی طرف راغب ہو رہے ہیں، اس لیے کمپنی نے شوگر فری یونانی دہی اور آرگینک رینج متعارف کرائی ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ نئی نسل شفافیت کی متقاضی ہے، QR کوڈز، پروڈکٹ لیبل اور لوکل سورس پر زیادہ بھروسہ کرتی ہے۔

امتیاز ہاشم نے مزید کہا کہ ایف ایم سی جی کی ای کامرس مارکیٹ میں یو اے ای دنیا کے سرفہرست ممالک میں شامل ہو رہا ہے۔ "ہمارے اعدادوشمار کے مطابق جنوبی کوریا آن لائن شاپنگ میں نمبر ون ہے لیکن یو اے ای بھی دنیا میں پانچویں یا چھٹے نمبر پر ہے۔” ان کے مطابق یو اے ای میں اب ایف ایم سی جی کی کل خریداری کا تقریباً 7 فیصد آن لائن ہو رہا ہے اور 43 فیصد گھرانے ان مصنوعات کی آن لائن خریداری کرتے ہیں۔ خریداری کی فریکوئنسی بھی 12 بار سے بڑھ کر 16.3 بار سالانہ ہو گئی ہے۔

انہوں نے کہا کہ صارفین آن لائن خریداری میں وقت کی بچت اور سہولت کے بدلے زیادہ قیمت ادا کرنے کو تیار ہیں۔ "عام طور پر آن لائن خریدار آف لائن کے مقابلے میں زیادہ ادائیگی کرتے ہیں کیونکہ وہ سہولت خرید رہے ہوتے ہیں۔ صارفین کے پاس وقت کم ہے اور انہیں آسانی چاہیے۔

متعلقہ مضامین / خبریں

Back to top button