
خلیج اردو
11 نومبر 2020
نیا پلئموت: یوزی لینڈ وزیراعظم جسنڈا آرڈن نے بھی پیا گھر سدھارنے کا فیصلہ کرلیا تاہم ابھی کسی تاریخ کا اعلان نہیں کیا گیا۔
صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے جسنڈا آرڈن نے بتایا کہ انکا اپنے پارٹنر کلارک کے ساتھ شادی کا ارادہ ہے تاہم اس حوالے سے ابھی کوئی حتمی تاریخ طے نہیں کی گئی۔۔۔
انہوں نگ بتایا کہ وہ شادی سے متعلق اپنے خاندان اور قریبی دوستوں سے مشاورت کے بعد ہی حتمی فیصلہ کرینگی۔
چالیس سالہ جسنڈا آرڈن معروف ٹی وی میزبان کلارک گیفورڈ کی منگیتر ہیں جبکہ جس سے انکی دو سال کی بیٹی بھی ہے۔ گزشتہ ماہ انہوں نے انتخابات میں تاریخی کامیابی حاصل کرتے ہوئے دوسری بار اپنی حکومت قائم کی۔۔۔
گزشتہ برس نیوزی لینڈ میں مسجد پر حملے کے بعد انہوں نے مسلمانوں کے جذبات کی حقیقی ترجمانی کرتے ہوئے عالمی پزیرائی حاصل کی جبکہ کرونا کیخلاف انکے بہترین اقدامات کو بھی کافی سراہا گیا۔






