متحدہ عرب امارات

متحدہ عرب امارات نے ویلیو ایڈڈ ٹیکس میں اضافے کے امکان کو مسترد کردیا۔

خلیج اردو

11 نومبر 2020

دبئی:سعودی عرب کی جانب سے لیوی میں تین گناہ اضافے کے باوجود متحدہ عرب امارات نے ویلیو ایڈڈ ٹیکس بڑھانے کے امکان کو مسترد کردیا۔

سرکاری خبر رساں ایجنسی کے مطابق دوسری بڑی عرب معیشت کا درجہ رکھنے والا متحدہ عرب امارات معاشی نمو کے لئے اپنی ٹیکس پالیسیوں کو جدید اصولوں پر استوار کرنے پر گامزن ہے۔ متحدہ عرب امارات نے 2018 کے آغاز میں 5 فیصد ویلیو ایڈڈ ٹیکس نافذ کیا تھا۔

ڈبلیو اے ایم کے مطابق رواں برس کے پہلے آٹھ ماہ کے دوران ویلیو ایڈڈ ٹیکس کی آمدنی گیارہ عشاریہ چھ بلین درہم رہی جبکہ جبکہ اسی دورانیے میں ایکسائز ٹیکس کی وصولی ایک عشاریہ نو بلین درہم رہی۔

متعلقہ مضامین / خبریں

Back to top button