متحدہ عرب امارات

کورونا وائرس: دبئی میں آپ کو ڈرائیونگ لائسنس کی تجدید کے لئے آنکھوں کے ٹیسٹ کی ضرورت نہیں ہے

کوویڈ ۔19: روڈز اینڈ ٹرانسپورٹ اتھارٹی نے ڈرائیونگ لائسنس کی آن لائن تجدید کا اعلان کردیا

(خلیج اردو ویب ڈیسک)کیا آپ کا ڈرائیونگ لائسنس دبئی میں قابلِ تجدید ہے؟ اس بات کی فکر نہ کریں کہ آپ ڈس انفیکشن پروگرام کے دوران دبئی میں آنکھوں کا ٹیسٹ کیسے کروائیں گے۔

آر ٹی اے نے اعلان کیا کہ لوگوں کو آئندہ تین ماہ تک اپنے ڈرائیونگ لائسنس کی تجدید کے لئے آنکھوں کے ٹیسٹ کی ضرورت نہیں ہے۔

جانیے آپ اپنے ڈرائیونگ لائسنس کو آر ٹی اے کے ساتھ کیسے آن لائن تجدید کرواسکتے ہیں۔

1:www.rta.ae کھولیں کریں اور ڈرائیور اور کار کے
مالک پر کلک کریں

2:ڈرائیور لائسنسنگ کے آپشن میں ، ‘ڈرائیونگ لائسنس کی تجدید’ کا انتخاب کریں۔

3:ڈرائیونگ لائسنس نمبر ، لائسنس جاری کرنے کی تاریخ ، ٹریفک فائل نمبر اور اپنی تاریخ پیدائش فراہم کریں۔

4:تصدیق پر کلک کریں اور آپ کو اپنے نئے ڈرائیونگ لائسنس کی ایک آن لائن کاپی موصول ہوگی۔ یہ ایک سال کے لئے کارآمد رہے گی۔

آر ٹی اے کے مطابق یہ خدمت اگلے تین ماہ کے لئے دستیاب رہے گی۔

متعلقہ مضامین / خبریں

Back to top button