متحدہ عرب امارات

دبئی کی اہم سڑکوں پر دن کے وقت ٹرکوں کی نقل و حرکت پر پابندی عائد۔

(خلیج اردو ویب ڈیسک )روڈز اینڈ ٹرانسپورٹ اتھارٹی (آر ٹی اے) اور پولیس نے بدھ کے روز اعلان کیا کہ دبئی کی اہم سڑکوں پر ٹرک کی نقل و حرکت پر یومیہ پابندی کا اطلاق 4 جولائی سے ایک بار پھر ہوگا۔

2.5 ٹن سے زیادہ وزنی ٹرک پر صبح 6 بجے سے رات 10 بجے تک اتحاد اور شیخ زید روڈ پر پابندی عائد ہوگی۔ اور انہیں شیخ راشد اسٹریٹ اور ڈاؤن ٹاؤن ڈیرا/ بر دبئی سے جوڑنے والی سڑکوں پر بھی یہ پابندی لوگ ہوگی۔

اس جزوی پابندی کا اطلاق دبئی کی دیگر تمام سڑکوں پر بھی ہوگا جس کے اوقات کار: صبح 6.30 بجے سے صبح 8.30 بجے تک۔ سہ پہر 1 بجے سے 3 بجے تک اور شام 5.30 سے ​​8 بجے تک ہوں گے۔

ائیرپورٹ اور شنگادا کی سرنگوں کو جوڑنے والی سڑک ، المکتوم اور تیرنے والے پلوں کے ساتھ ساتھ بزنس بے کراسنگ پر بھی مستقل پابندی عائد ہوگئ ہے۔

مارچ میں صارفین کو اشیائے خوردونوش کی فراہمی کو آسان بنانے کے لئے یہ پابندی عارضی طور پر پابندی ختم کردی گئی تھی کیونکہ کوویڈ 19 کے پھیلاؤ کے خلاف احتیاطی اقدام کے طور پر رہائشی گھروں میں رہنے کو ترجیح دے رہے تھے۔

Source: Khaleej Times

متعلقہ مضامین / خبریں

Back to top button