متحدہ عرب امارات

نائب صدر و وزیراعظم و حاکم دبئ شیخ محمد بن راشد المکتوم کی 71 ویں سالگرہ کے موقعہ پر سوشل میڈیا پر پاکستانی کمیونٹی کا ان سے دلی پیار و محبت کا اظہار۔نیک تمناؤں کا اظہار کیا گیا۔

شیخ محمد بن راشد المکتوم کی سالگرہ کے موقعے پر متحدہ عرب امارات کے شہری و غیرملکی آپ سے اظہارِ محبت کر رہے ہیں۔

خلیج اردو آن لائن 15-جولائی-2020

 

متحدہ عرب امارات کے نائب صدر و وزیراعظم و حاکم دبئ شیخ محمد بن راشد المکتوم کی 71 ویں سالگرہ کے موقعے پر متحدہ عرب امارات میں مقیم پاکستانیوں نے اپنے محبوب لیڈر سے دلی محبت کا اظہار کیا اور نیک تمنائیں ان تک پہنچائیں۔

https://www.facebook.com/102531108053131/posts/159986138974294/?sfnsn=mo

خلیج اردو نے اسی سلسلے میں اپنے قارئین سے شیخ محمد کی ولادت کے دن کی مناسبت سے اپنے خیالات کا اظہار کرنے کو کہا۔جس کے جواب میں سینکڑوں لوگوں نے اپنی محبت کا اظہار کیا۔

 

پرنس کامی فیس بک

شیخ محمد بن راشد المکتوم بلاشبہ عرب دنیا و عالم اسلام کی ایک عہد ساز شخصیت ہیں جنہوں نے ناصرف دبئی بلکہ متحدہ عرب امارات کو اپنے ویژن کی بنیاد پر تبدیل کرکے رکھ دیا ہے۔دبئی کو ایک صحرا سے آج دنیا کے ترقی یافتہ شہروں میں کھڑا کرنے کا سہرا بلاشبہ ان کی عظیم قابلیت و نظریے کو جاتا ہے۔

پاکستان کی عوام کا متحدہ عرب امارات اور اس کے حکمرانوں سے بلاشبہ پیار مثالی ہے جس کا اظہار لوگوں نے آج دل کھول کرکیا۔

گل اسلم

اس کے علاوہ ایک پاکستانی شہری نے عربی میں شیخ محمد کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کیا۔

 

محمد شریف

متحدہ عرب امارات میں ایک اندازے کے مطابق تقریباً کوئی 16 لاکھ کے لگ بھگ پاکستانی مقیم ہیں جو سعودیہ عرب کے بعد کسی بھی ملک میں پاکستانی کمیونٹی کی سب سے بڑی تعداد ہے۔

 

 

پاکستان اور متحدہ عرب امارات اپنے قیام سے ہی لازوال دوستی و محبت کے رشتوں میں جڑے ہوئے ہیں۔متحدہ عرب امارات کے حکمرانوں کا پاکستان سے حصوصی لگاؤ ہے جس کا ثبوت لاکھوں پاکستانیوں کا یہاں بسلسلہ روزگار میقم ہونا ہے۔

ظہور فراز

 

آج کے دن پاکستانی کمیونٹی نے اپنے محبوب لیڈر سے دلی پیار و محبت کا اظہار کیا اور یہ عزم کیا کہ وہ شیخ محمد کی قیادت میں متحدہ عرب امارات کی ترقی میں اپنا حصہ ڈالتے رہیں گے۔

شہزاد انصاری

 

چند مزید فیس بک پر لوگوں کے کمنٹس ملاحظہ فرمائیں

 

متعلقہ مضامین / خبریں

Back to top button