خلیج اردو آن لائن: دبئی اور ابو ظہبی کے بارڈر پر 5 منٹ میں کورونا ٹیسٹ کی رپورٹ دینے کے لیے مہیا کی گئی سہولت کے بارے میں ایک سینئر عہدیدار نے بات کرتے ہوئے بتایا کہ اس سہولت سے اب تک صرف فیملیز ہی فائدہ اٹھا سکتےہیں۔.
ابو ظہبی کی ایک سرکاری میڈیکل کمپنی، تاموہ کے ترجمان عبداللہ اے راشدی نے خبر رساں ادارے خلیج ٹائمز سے بات کرتے ہوئے بتایا کہ اس سہولت سے ابھی صرف فیملیز کے ٹیسٹ کیے جا رہے ہیں اورخواتین اس سہولت سے فائدہ اٹھا سکتی ہیں۔ ترجمان کا مزید کہنا تھا کہ فیملیز سمیت دیگر رہائشیوں کے ٹیسٹ کرنے کے لیے انتظامات کچھ ہی دنوں میں کر لیے جائیں گے۔
50 درہم اور پانچ منٹ میں کورونا ٹیسٹ کی رپورٹ دینے والی اس لیبارٹی کے قیام کے بعد منگل سے سینکڑوں افراد مرکزی شاہراہ کے نزدیک واقع گھنٹوٹ بارڈر چوکی کے سامنے ٹیسٹ کے لیے لگائے گئے خیمے کےباہر جمع ہوگئے تھے۔
یاد رہے کہ ابوظہبی میں داخلے کے لیے کورونا کا ٹیسٹ کروانا ہوگا اور ٹیسٹ منفی آںے پر ہی امارات میں داخلے کی اجازت ملے گی۔ تاہم دیگر لیبارٹریز پر کورونا ٹیسٹ کی فیس 370 درہم ہے جو کے مہنگا ٹیسٹ ہے۔ تاہم اب دبئی ابوظہبی بارڈر پر لیزر ٹیسٹ کی سہولت فراہم کی گئی ہے جس کی فیس 50 درہم ہے اور جو پانچ منٹ میں رپورٹ دیتا ہے۔ تاہم اس لیبارٹری میں صرف فیملی کے ساتھ ابوظہبی جانے والوں کا ٹیسٹ کیا جا رہا ہے۔ تاہم سرکاری عہدیدار کے مطابق حکومت لیبارٹری کے لیے ایک اور ٹینٹ لگانے جار رہی ہے جس میں باقی رہائشیوں کا ٹیسٹ بھی کیا جائے گا۔
اس کے ساتھ ساتھ ایک آن لائن ایپلیکیشن سسٹم بھی متعارف کروایا جا رہا ہے جس کے ذریعے ٹیسٹ کروانے کے خواہشمند افراد کو لیبارٹری جانے سے پہلے اپوئنٹمنٹ لینی ہوگی۔
Source : Khaleej Times







