متحدہ عرب امارات

پی آئی اے کے تین جہاز چین سے کرونا ویکسین لے کر پاکستان پہنچ گئے

خلیج اردو
26 اپریل 2021
اسلام آباد : پاکستان میں کرونا کیسز میں اضافے کے بعد اتوار کے روز قومی ایئرلائنز کے تین جہاز چین سے کرونا ویکسین کو لے کر پاکستان پہنچ گئے ۔ جہاز میں ایک ملین خوراکیں موجود تھیں۔

ایک اور کھیپ 29 اپریل کو چین سے پاکستان پہنچائی جائے گی جس میں دو ملین ویکسین ہوں گے۔ اس حوالے سے چین میں پی آئی اے کے کنٹری منیجر قادر بخش سانگی نے تصدیق کی۔

پاکستان کے سرکاری خبررساں ادارے اے پی پی سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے بتایا کہ دو خصوصی طیارے اور پی آئی اے کی باقاعدہ پرواز چین سے ویکسین کی خوراک لینے کیلئے استعمال کی گئی تھی۔

پاکستان نے پہلے ہی 60 سال سے زیادہ عمر کے بزرگ افراد اور صحت سے متعلق پیشہ ور افراد کو کرونا وائرس سے بچاؤ کے ویکسین لگوانا شروع کردیئے ہیں۔ 21 سے 5 اپریل تک 50-59 عمر کے لوگوں کو ویکسین لگوانے کا کام بھی شروع کردیا گیا ہے۔

نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سنٹر نے 50 سال سے زیادہ عمر کے شہریوں کو 30 مارچ سے کرونا وائرس کی ویکسین لگوانے کیلئے اپنے ناموں کے اندراج کرنا شروع کیا ہے۔

پاکستان نے چین کے ذریعہ عطیہ کردہ سینوفرم ویکسین کی دس لاکھ سے زائد خوراکوں کے ساتھ گذشتہ ماہ ایک ویکسینیشن مہم شروع کی تھی۔

پاکستان نے یکم فروری کو چین سے ویکسین کی ترسیل ایک فوجی جہاز کے بیجنگ سے پاکستان کیلئے اڑان سے حاصل کی تھی۔

ایک اعلی چینی عہدیدار کا کہنا ہے کہ پاکستان اور چین کے درمیان ویکسین کیلئے تعاون دونوں ممالک کے درمیان مخلصانہ باہمی دوستی اور دیراینہ تعلقات کی عکاسی کرتا ہے۔

Source : Khaleej Times

متعلقہ مضامین / خبریں

Back to top button