
خلیج اردو
دبئی کی ایک ہائی وے پر گرا ہوا اماراتی پرچم اٹھانے کے لیے اپنی جان خطرے میں ڈالنے والے پاکستانی شہری طاہر امین کے سوشل میڈیا پر خوب چرچے ہو رہے ہیں۔ طاہر امین گزشتہ 18 برس سے دبئی میں مقیم ہیں اور واقعے کی ویڈیو سامنے آتے ہی اماراتی عوام نے ان کی ہمت اور احترام کو سراہا ہے۔
ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ ہائی سپیڈ ٹریفک کے باوجود طاہر امین روڈ کے بیچوں بیچ پہنچے، پرچم کو اٹھایا اور محفوظ مقام پر لے گئے۔ اماراتی صارفین نے اس اقدام کو اتحاد، احترام اور دو قوموں کے درجۂ الفت کا مضبوط ثبوت قرار دیا ہے، جبکہ پاکستانی کمیونٹی بھی ان کے اس عمل پر فخر کا اظہار کر رہی ہے۔
یہ واقعہ ایک عام شہری کی جانب سے اعلیٰ اخلاق، بہادری اور میزبان ملک کے احترام کی بہترین مثال بن گیا ہے۔







