پاکستانی خبریںسپورٹس

نیشنل گیمز میں جیولن تھرو کا مقابلہ، ارشد ندیم نے گولڈ میڈل اپنے نام کر لیا

خلیج اردو
نیشنل گیمز میں جیولن تھرو کے مقابلے میں واپڈا کے ارشد ندیم نے شاندار کارکردگی دکھاتے ہوئے گولڈ میڈل جیت لیا۔ ارشد ندیم نے 88 اعشاریہ 81 میٹر تھرو کے ساتھ سب کو پیچھے چھوڑ دیا۔

یاسر سلطان 70 اعشاریہ 7 میٹر کی تھرو کے ساتھ دوسرے نمبر پر رہے، جب کہ آرمی کے ابرار احمد نے 67 اعشاریہ 68 میٹر تھرو کرتے ہوئے تیسری پوزیشن حاصل کی۔ مقابلوں میں شاندار کارکردگی نے ایونٹ کا معیار اور بھی بلند کر دیا۔

 

متعلقہ مضامین / خبریں

Back to top button