
ماہرین توقع کر رہے ہیں کہ بیرون ملک مقیم پاکستانیوں کی جانب بھیجی جانے والی رقم میں کورونا کے باعث دنیا بھر میں معاشی گراوٹ کے باوجود مسلسل اضافہ ہوگا
تفصیلات کے مطابق پاکستان کو بیرون ملک مقیم پاکستانیوں کی جانب بھیجی جانے والی رقم میں گزشتہ مالی 2019-20 میں ریکارڈ اضافہ دیکھا گیا۔ اس مالی سال میں بیرون ملک سے اپنے وطن میں بھیجی جانے والی رقم 23.1 ارب ڈالر رہی۔ اور ماہیرین اس میں مسلسل اضافہ دیکھ رہے ہیں، باجود اس کے کہ دنیا بھر میں کورونا کے باعث معاشی ترقی رک گئی ہے یا کم ہوگی ہے۔
ماہرین توقع کر رہے ہیں مالی سال 2020-21 کے دوران پاکستانی 25 ارب ڈالر وطن واپس بھیجیں گے۔ جس سے پاکستانی معیشت کو سہارا ملے گا۔ یاد رہے کہ پاکستانی معیشت میں ترقی کی شرح گزشتہ مالی سال کے دوران منفی ریکارڈ کی گئی تھی، آنے والے مالی سال کے لیے یہ شرح 1 فیصد متوقع ہے۔ تاہم باہر سےآںے والے ترسیل زر سے معیشت کو سہارا ملنے کا امکان ہے۔
پاکستان کے اسٹیٹ بینک کی جانب سے بتایا گیا کہ اس سال جون میں بیرون ملک مقیم پاکستانی ورکرز کی جانب سے بھیجے گی رقم میں 50.7 فیصد اضافہ ہوا یعنی جون میں تقریبا 2.5 ارب ڈالر پاکستان بھیجے گئے جو پچھلے سال جون میں 1.6 ارب ڈالر تھے۔
اسٹیٹ بینک کی جانب سے مزید کہا گیا کہ کورونا کے پھیلاؤ کے باجود مارچ سے جون کے درمیان ترسیل زر میں 7.8 فیصد اضافہ ہوا۔ مزید برآں اسٹیٹ بینک کی جانب سے بیرون ملک سے آنے والی رقم کے ریکارڈ اضافے کے بارے میں کہنا ہے پاکستانیوں کی ایک کثیر تعداد مارچ سے جون کے درمیان رقم وطن نہیں بھیج پائی تھی اس لیے اب انہوں لاک ڈاؤن کھلنے کے ساتھ ہی رقم بھیجنا شروع کی ہے۔ دوسری وجہ یہ بتائی جاتی ہے بیرون ملک مقیم پاکستانیوں نے اپنے خاندانوں کوکورونا وائرس سے نمنٹنے کے لیے اضافی رقم بھیجی ہے۔
پاکستان بزنس کونسل، دبئی کے صدر اقبال داؤد اس پاکستان بھیجے جانے والی رقم میں اضافے کی وجہ کورونا وائرس کو بتاتے ہیں۔ اقبال داؤد کا کہنا کہ کورونا وائرس کے باعث ہونےوالے لاک ڈاؤن کی وجہ بیشتر پاکستانی جو چھوٹے کاروبار کر رہے تھے وہ متاثر ہوئے ہیں اور وہ اب رقم پاکستان منتقل کر رہے ہیں تاکہ وہاں کاروبار شروع کر سکیں۔ داود کا کہنا کہ پچھلے کچھ ماہ سے گلف کے ممالک میں کاروبار کے حالات سازگار نہیں ہیں۔
اس سال جون میں مختلف ملکوں سے آںے والی رقم درج ذیل ہے:
- سب سے زیادہ رقم سعودی عرب سے آئی جو کہ 619 ملین ڈالر
- امریکہ سے آنے والی رقم 452 ملین ڈالر ہے
- متحدہ عرب امارات میں مقیم پاکستانیوں کی جانب سے 431 ملین ڈالر پاکستان بھیجے گئے
- اور جون میں برطانیہ سے آنے والی 401 ملین ڈالر
یاد رہے کہ اس وقت 1 کروڑ سے زائد پاکستانی بیرون ملک مقیم ہیں۔ جن میں سے کثیر تعداد عرب ریاستوں میں رہائش پذیر ہے۔ جو اربوں ڈالر پاکستان بھیج کر پاکستان کی معیشت کو سہارا دینے میں اہم کردار ادا کرتے ہیں۔
Source : Khaleej Times







